27 اگست

25 اگست 26 اگست 27 اگست 28 اگست 29 اگست

واقعات

ولادت

وفات

29 اگست

29 اگست عیسوی تقویم میں سال کا 241 دن ہے (241 لیپ کے سالوں میں)۔

آر اے نکلسن

آر اے نکلسن (پیدائش: 18 اگست 1868ء — وفات: 27 اگست 1945ء) ایک ممتاز انگریز مستشرق تھا۔ جو اسلامی ادب اور اسلامی تصوف دونوں کا عالم تھا، اسے انگریزی زبان میں وسیع پیمانے پر عظیم ترین رومی سکالرز اور مترجمین میں سے شمار کیا جاتا ہے۔

ارنسٹ لاورنس

ارنسٹ لاورنس امریکا کے کے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں مداریہ کی تخلیق اور اس میں ان کی طرف سے لائی گئی بہتری بالخصوص مصنوئی تابکار عناصر پر کئی ان کے کام پر 1939ء کو انھیں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا۔

اقبال بانو

کلاسیکی موسیقی خصوصا غزل کی بہترین گلوکارہ۔ دہلی میں پیدا ہوئیں۔ پاکستان بننے کے بعد لاہور آئیں اور بعد میں ملتان آکر مستقل سکونت اختیار کی۔

اوسامو شمومورا

اوسامو شمومورا (1928ء - 2018ء) جاپان کے نوبل انعام یافتہ کیمیا دان و بحری حیاتیات دان تھے۔

جعفر بلوچ

ڈاکٹر پروفیسر جعفر بلوچ (پیدائش: 27 جنوری، 1947ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ اقبالیات تھے۔

شمالی جزیرہ

شمالی جزیرہ (North Island) (ماوری: Te Ika-a-Māui) نیوزی لینڈ کے دو اہم جزائر میں سے ایک ہے۔ جو نسبتا بڑے لیکن کم آبادی والے جنوبی جزیرہ سے آبنائے کک سے جدا ہے۔

جزیرے کا رقبہ 113،729 مربع کلومیٹر (43،911 مربع میل) ہے، جو اسے دنیا کا چودہواں سب سے بڑا جزیرہ ہے۔

اس کی آبادی 3،422،000 ہے (جون 2013 تخمینہ)

عمران اسماعیل

عمران اسماعیل (پیدائش: یکم جنوری 1966) پاکستانی کاروباری شخصیت اور سیاست دان جو سندھ کے موجودہ اور 33ویں گورنر ہیں۔ اس سے قبل وہ سندھ صوبائی اسمبلی کے 13 اگست 2018ء سے 27 اگست 2018ء تک رکن رہ چکے ہیں۔

23 اگست 2018ء کو انہیں سندھ کا گورنر نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد 27 اگست کو انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

قبطی مسیحی

قبطی مسیحی (انگریزی: Coptic Christians) کی کلیسیا کی بنیادی جڑیں مصر میں مقیم ہیں، لیکن دنیا بھر میں قبطی مسیحی پائے جاتے ہیں۔ روایت کے مطابق، انجیل کے مُبلغ، مرقس نے پہلی صدی عیسوی میں اسکی بنیاد رکھی۔ اس وقت تقریباً 10 فی صد مصری قبطی مسیحی ہیں کچھ مسیحی اندازوں کے مطابق یہ تخمینہ تقریباً 23 فی صد ہے۔ سوڈان میں بھی تقریباً 1 فی صد سوڈانی قبطی مسیحی ہیں۔ مصر اور سوڈان کے علاوہ ان کی ایک بڑی تعداد ریاست ہائے متحدہ امریکا، کینڈا اور انگلستان میں پائی جاتی ہے۔ ایک مذہبی اقلیت کے طور پر، قبطی اکثر جدید مصر میں امتیازی سلوک سے مشروط ہیں، اور اسلامی عسکریت پسند و انتہا پسند گروہوں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

لوئس ماؤنٹ بیٹن

لوئس ماؤنٹ بیٹن المعروف لارڈ ماؤنٹ بیٹن برطانوی سیاست دان،برطانوی بحری فوج کا افسر اورمتحدہ ہندوستان کا آخری جبکہ آزاد بھارت کا پہلا وائسرائے تھا۔

لکھنؤ

لکھنؤ (انگریزی: Lucknow، ہندی: लखनऊ) بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کا دار الحکومت اور اردو کا قدیم گہوارہ ہے نیز اسے مشرقی تہذیب و تمدن کی آماجگاہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں لکھنؤ ضلع اور لکھنؤ منڈل کا انتظامی صدر دفتر موجود ہے۔ لکھنؤ شہر اپنی نزاکت، تہذیب و تمدن، کثیر الثقافتی خوبیوں، دسہری آم کے باغوں اور چکن کی کڑھائی کے کام کے لیے معروف ہے۔ سنہ 2006ء میں اس کی آبادی 2،541،101 اور شرح خواندگی 68.63 فیصد تھی۔ حکومت ہند کی 2001ء کی مردم شماری، سماجی اقتصادی اشاریہ اور بنیادی سہولت اشاریہ کے مطابق لکھنؤ ضلع اقلیتوں کی گنجان آبادی والا ضلع ہے۔ کانپور کے بعد یہ شہر اتر پردیش کا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔ شہر کے درمیان میں دریائے گومتی بہتا ہے جو لکھنؤ کی ثقافت کا بھی ایک حصہ ہے۔

لکھنؤ اس خطے میں واقع ہے جسے ماضی میں اودھ کہا جاتا تھا۔ لکھنؤ ہمیشہ سے ایک کثیر الثقافتی شہر رہا ہے۔ یہاں کے حکمرانوں اور نوابوں نے انسانی آداب، خوبصورت باغات، شاعری، موسیقی اور دیگر فنون لطیفہ کی خوب پزیرائی کی۔ لکھنؤ نوابوں کا شہر بھی کہلاتا ہے نیز اسے مشرق کا سنہری شہر اور شیراز ہند بھی کہتے ہیں۔ آج کا لکھنؤ ایک ترقی پزیر شہر ہے جس میں اقتصادی ترقی دکھائی دیتی ہے اور یہ بھارت کے تیزی سے بڑھ رہے بالائی غیر میٹرو پندرہ شہروں میں سے ایک ہے۔

لکھنؤ ہندی اور اردو ادب کے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں زیادہ تر لوگ اردو بولتے ہیں۔ یہاں کا لکھنوی انداز گفتگو مشہور زمانہ ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ہندی اور انگریزی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔

محمد یوسف (کرکٹ کھلاڑی)

محمد یوسف (سابقہ نام یوسف یوحنا؛ پیدائش: 27 اگست 1974ء) سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ 2005ء میں قبول اسلام سے قبل، یوسف کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے چند مسیحی کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والے یوسف نے عمدہ بلے بازی کے باعث اپنی پہچان بنائی اور کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ساڑھے سات ہزار رنز اور ایک روزہ کیریئر میں ساڑھے نو ہزار رنز بنائے۔ یوسف کو آئی سی سی کی جانب سے 2007ء کا بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ وہ کچھ عرصہ متنازع انڈین کرکٹ لیگ کا حصہ بھی رہے۔

2009ء-2010ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں اسے شکست ہوئی۔ نتیجتاً پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے بعد، 10 مارچ 2010ء کو محمد یوسف پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انھیں آئندہ ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا کیونکہ انھوں نے ٹیم میں انضباطی مسائل اور اندرونی رسہ کشی کو جنم دیا ہے۔

اس پابندی کے رد عمل میں، محمد یوسف 29 مارچ 2010ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

نورمن فوسٹر رامسے جے آر

نورمن فوسٹر رامسے جے آر ایک امریکا کے طبیعیات دان تھے۔ انھوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 1989 میں انھوں نے ہم وطن سائنس دان کے ہنس جیورج ڈیہلمٹ اور مغربی جرمنی کے سائنس دان ولف گینگ پاول کے ہمراہ سیپراٹد اوسکلیٹری فیلڈ کو تخلیق کرنے پر یہ انعام ملا۔

چارلز ڈاز

چارلز گیٹس ڈاز ایک امریکی بینکار اور سیاست دان تھے وہ امریکا کے 30 نائب صدر بھی رہے ہیں۔ انھوں نے 1925ء میں نوبل امن انعام حاصل کیا۔

کارل بوش

کارل بوش (27 اگست 1874- 26 اپریل 1940) ایک جرمن کیمسٹ اور انجینئر تھا۔ انھیں ہائی پریشر صنعتی کیمسٹری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ انھیں 1931 میں فریڈرخ برجیاس کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا۔

گورنر سندھ

گورنر سندھ پاکستان کے صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموما یہ ایک رسمی عہدہ ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے زیر نگیں آ جاتے ہیں۔ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء کے فوجی قوانین (مارشل لا) اور 1999ء سے 2002ء کے گورنر راج کے دوران میں گورنروں کو زبردست اختیارات حاصل رہے۔ سندھ میں دو مرتبہ براہ راست گورنر راج نافذ رہا جن کے دوران میں 1951ء سے 1953ء کے دوران میں میاں امین الدین اور 1988ء میں رحیم الدین خان گورنر تھے۔ 27 دسمبر 2002ء سے 9 نومبر 2016ء تک عشرت العباد خان گورنر رہے۔

سال کے مہینے اور دن
جنوری
فروری
مارچ
اپریل
مئی
جون
جولائی
اگست
ستمبر
اکتوبر
نومبر
دسمبر

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.