لیاقت پور

لیاقت پور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کا صدر مقام ہے۔ لیاقت پور کا شہر لاہو رریلوے لائن پر رحیم یارخان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

لیاقت پور
Liaqauatpur
شہر
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع رحیم یار خان
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

قدیم نام چودری

ماضی میں یہ قصبہ صرف کچی منڈی کے چھوٹے سے علاقے پر مشتمل تھا او ریہاں چاردروازوں والی چودری تعمیرشدہ تھی۔ اس لیے اس کانام موضع چودری رکھا گیا جو بگڑ کر چوہدری کے نام سے مشہور ہو گیا ۔

یہ چودری اس لیے تعمیر کی گئی تھی کہ اس راستے سے گزر کرجانے والے قافلے ٹیکس ادا کرنے کے لیے یہاں رکا کرتے تھے ۔1726ء میں ملتان کے گورنر نواب حیات اللہ خان نے بانی ریاست نواب صادق محمد خان اول کو چودری کا علاقہ بطور جاگیر عطا کیا اور انہوں نے یہاں سے 4میل کے فاصلے پر ریاست کے پہلے شہر اللہ آباد کی بنیاد رکھی ۔1970-71ءمیں چودری کے مقام پر ایک سرکاری ریسٹ ہاؤس تعمیر ہوا ۔

1980ء میں جب نارتھ ویسٹرین ریلوے لائن تعمیر ہوئی تو یہاں دریائے سندھ کے متروکہ نشیب جیسے مقامی طورپر ’’ترکڑی ڈھورہ ‘‘ کہاجاتا تھا کے بائیں کنارے پر ذراہٹ کر ریلوے لائن تعمیر کی گئی اور ریلوے سٹیشن کا نام چودری رکھا گیا تھا ۔

1952ء میں سابق گورنر پنجا ب گورنر نواب مشتاق احمد گورمانی نے نوابزہ لیاقت علی خان کی یا دمیں اس قصبے کا نام لیاقت پور رکھ دیا او روہ دفاتر جویہاں سے تین چار میل دور الہٰ آباد کے قصبے میں کام کر رہے تھے انہیں لیاقت پور منتقل کر دیاگیا۔ اس قصبے کی تعمیر کے لیے ٹاؤن پلاننگ کی گئی ۔

سیاسی شخصیات

چوہدری مسعود احمد ،مخدوم سید احمد عالم انور ،سید مسعودعالم شاہ ،عبد الرشید رحمانی ،مخدوم سید احمد محمود ،حامد سعید کاظمی میاں سلام اسلم، راشد رفیق، وغیرہ

مشہور شعرا کرام

یہاں کے مشہور شعرا ضیاء الدین نعیم ،منیر انور، جام محمد نواز ،رانا بشیر احمد ،چوہدری لیاقت علی ،محمد اعجاز خاور ،لالہ ارشد حبیب ،حبیب الرحمان مڑل ،دانش ،نذیر مستانہ،راب نواز محمد ی ،صوفی عبد الخالق مستانہ ہیں۔ مرحوم شعرا کرام میں شفیق حید رآبادی او رفیض محمد دلچسپ (جندو پیر کمال ) سئیں ندیم سمیجو صاحب (کوٹلہ نواب )قابل ذکر ہیں ۔[1]

حوالہ جات

  1. Rykupdate.com
الٰہ آباد (لیاقت پور)

الٰہ آباد (انگریزی: Allah Abad) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل لیاقت پورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کی ایک یونین کونسل بھی ہے۔

امین آباد، لیاقت پور

امین آباد، لیاقت پور (انگریزی: Aminabad, Liaqatpur) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔

تحصیل خانپور

تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ اس تحصیل کا صدر مقام خانپور ہے۔

تحصیل رحیم یار خان

تحصیل رحیم یار خان ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ اس تحصیل کا صدر مقام رحیم یار خان ہے۔

تحصیل صادق آباد

تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ اس تحصیل کا صدر مقام صادق آباد ہے۔ اس میں 29 یونین کونسلیں ہیں۔

تحصیل لیاقت پور

تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ اس تحصیل کا صدر مقام لیاقت پور ہے۔

ترنڈہ محمد پناہ

ترنڈہ محمد پناہ (انگریزی: Taranda Muhammad Panah) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کی ایک یونین کونسل ہے ۔

دشتی

دشتی (انگریزی: Dashti) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل لیاقت پورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کی ایک یونین کونسل بھی ہے۔

ضلع رحیم یار خان

ضلع رحیم یار خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک جنوبی ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر رحیم یار خان ہے۔ مشہور شہروں میں رحیم یار خان اور صادق آباد شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 31,41,053 تھا۔ ضلع رحیم یار خان میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 11880 مربع کلومیٹر ہے۔

ظفر آباد (لیاقت پور)

ظفر آباد (انگریزی: Zafar Abad) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل لیاقت پورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کی ایک یونین کونسل بھی ہے۔

لیاقت پور ریلوے اسٹیشن

لیاقت پور ریلوے اسٹیشن صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔

یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور، سکھر، رحیم یار خان، جھنگ، نوابشاہ، گجرات، جہلم، نوشہرہ، جیکب آباد، اٹک، خانیوال اور کوٹری شامل ہیں۔

لیاقت پور ٹرین آتشزدگی، 2019ء

کام جاریلیاقت پور ٹرین آتشزدگی کا سانحہ 31 اکتوبر 2019ء کی صبح پاکستان کے صوبے پنجاب میں واقع ضلع رحیم یار خان کے لیاقت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی میں کھانا بنانے کے لیے جلائے جانے والے گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث آگ لگی جو دیکھتے دیکھتے چار بوگیوں تک پھیل گئی۔

ملتان چھاؤنی ریلوے اسٹیشن

ملتان چھاؤنی ریلوے اسٹیشن صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں کراچی – پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ ملتان کا مرکزی اور پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔

یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سبی،سکھر، اٹک، بہاولپور، رحیم یار خان، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، نوابشاہ، جہلم، گجرات اور جیکب آباد شامل ہیں۔

پنجاب کے شہر

پنجاب کے چھتیس اضلاع ہیں۔ جبکہ لاہور پنجاب کا دارالحکومت ہے۔

ذیل میں صوبہ پنجاب کے شہروں کی فہرست ہے۔

پکہ لاڑاں

پکہ لاڑاں (انگریزی: Pacca Laran) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل لیاقت پورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کی ایک یونین کونسل بھی ہے۔

کراچی شہر ریلوے اسٹیشن

کراچی شہر ریلوے اسٹیشن پاکستان کا پہلا اور قدیم ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ حبیب بینک پلازہ، آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کراچی میں واقع ہے۔ ابتدا میں یہ میکلوڈ روڈ ریلوے اسٹیشن کہلاتا تھا۔

اب زیادہ تر ٹرینیں کراچی چھاونی ریلوے اسٹیشن منتقل ہوچکی ہیں اور صرف چند ٹرینیں یہاں سے چلتیں ہیں۔

کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن

کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ ڈاکٹر داود پوتا روڈ، صدر کے قریب میں واقع ہے۔ اس اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز 1896ء میں ہوا اور 1898ء میں 80,000 روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ ابتدا میں یہ فریر اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن کہلاتا تھا۔ حکومت سندھ نے کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو محفوظ ورثہ قرار دے دیا ہے۔

کیماڑی ریلوے اسٹیشن

کیماڑی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ہے۔ کیماڑی میں جزیرہ نما منوڑہ تک جانے کے لیے لانچ اور کشتیوں کی سہولت بھی ہے۔ اشیاء اور تیل کی بندرگاہیں بھی کیماڑی کے نزدیک ہی واقع ہیں۔

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.