عالمگیریت

عالمگیریت یا جهانی‌سازی (انگریزی: Globalization)، لُغوی طور پر اِس سے مُراد علاقائی یا مقامی مظاہر (phenomena) کو عالمگیر بنانے کا عمل ہے۔

اِس کی وضاحت کچھ یُوں کی جاسکتی ہے کہ ‘‘ایک ایسی عملیت جس سے ساری دُنیا کے لوگ ایک معاشرے میں متحد ہوجائیں اور تمام افعال اکٹھے سر انجام دیں’’۔

Mac Japan
جاپانی میک ڈونلڈز فاسٹ فوڈ، عالمگیریت کا ثبوت

مزید دیکھیے

مزید دیکھیے

آبادی

آبادی (فارسی سے ماخوذ۔ انگریزی:Population)، حیاتیات اور معاشریات میں، کسی علاقے میں رہنے والے ایک ہی حیوانی یا نباتی نوع کے افراد کا گروہ۔ سلیس زبان میں، ایک ہی علاقے میں رہنے والے اُن جانداروں کا مجموعہ جن کا نوع ایک جیسا ہو اور وہ دغلی نسل پیدا کرتے ہوں، جیسے انسان.

ابن خلدون

ابن خلدون (پیدائش: 1332ء -وفات: 1406ء) عالم اسلام کے مشہور و معروف مورخ، فقیہ، فلسفی اور سیاستدان تھے۔ ان کا مکمل نام ابوزید عبد الرحمن بن محمد بن محمد بن خلدون ولی الدین التونسی الحضرمی الاشبیلی المالکی تھا ۔ وہ تیونس میں پیدا ہوئے اور تعلیم سے فراغت کے بعد تیونس کے سلطان ابوعنان کے وزیر مقرر ہوئے۔ لیکن درباری سازشوں سے تنگ آکر حاکم غرناطہ کے پاس چلے گئے۔ یہ سر زمین بھی راس نہ آئی تو مصر آگئے اور جامعہ الازہر میں درس و تدریس پر مامور ہوئے۔ مصر میں انہیں فقہ مالکی کا منصبِ قضا تفویض کیا گیا۔ اسی عہدے پر انہوں وفات پائی۔ ابن خلدون کو تاریخ اور عمرانیات کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے العبر کے نام سے ہسپانوی عربوں کی تاریخ لکھی تھی جو دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ لیکن اس کا سب سے بڑا کارنامہ مقدمتہ فی التاریخ ہے جو مقدمہ ابن خلدون کے نام سے مشہور ہے۔ یہ تاریخ، سیاست، عمرانیات، اقتصادیات اور ادبیات کا گراں مایہ خزانہ ہے۔

اشاریہ سہولیات کاروبار

مشعر سہولیات کاروبار (Ease of doing business index) عالمی بینک کی طرف سے بنایا مشعر ہے۔

اشاریہ عالمگیریت

مشعر عالمگیریت (Globalization Index) ایک فہرست عالمگیریت بلحاظ ملک ہے۔

اشاریہ عالمی غلامی

مشعر عالمی غلامی (Global Slavery Index) ممالک میں غلامی کے حالات کی ایک سالانہ درجہ بندی کی ہے، جسے واک فری فاؤنڈیشن (Walk Free Foundation) شائع کرتی ہے۔

اشاریہ کیفیت حیات

مشعر کیفیت حیات (Quality-of-life Index) ایک طریقہ ہے جس کے نتائج اطمینان حیات کے سروے کی بنیاد پر اور ممالک میں کیفیت حیات کے عناصر پر ہے۔

انسانی ترقیاتی اشاریہ

Human Development Index

انٹرنیٹ

یہ مضمون بطور خاص انٹرنیٹ کے بارے میں ہے، دیگر جالکاری تصوّرارت کے لیے شمارندی جالکاری اور جالبینی جالکاری کے صفحات مخصوص ہیں۔

انٹرنیٹ (انگریزی: Internet)، باہم مربوط شمارندوں کا ایک عالمی جال (شمارندی جالِکار (Computer Network))

ہے جو عوامی یا اجتماعی سطح پر ہر کسی کے لیے قابل دسترس و رسائی ہے۔ شمارندوں کا یہ جال یا نظام جالبینی دستور (internet protocol) کا استعمال کرتے ہوئے رزمی بدیل (packet switching) کے ذریعہ سے مواد (data) کو منتقل یا ارسال کرتا ہے۔ انٹرنیٹ اصل میں خود لاتعداد چھوٹے چھوٹے جالاتِکار کا مجموعہ ہے جو علاقائی سطح پر پائے جاتے ہیں اور اس طرح یہ تمام یکجا ہو کر مختلف معلومات اور خدمات فراہم کرتے ہیں مثلاً برقی خط، گفتگو آن لائن (online chatting)، فائلوں کا تبادلہ و منتقلی، آپس میں مربوط ویب کے صفحات اور ایک عالمی دستاویزات کا نظام یعنی ورلڈ وائڈ ویب ۔

انگریزی زبان

انگریزی (English) انگلستان سمیت دنیا بھر میں بولی جانے والی ایک وسیع زبان ہے جو متعدد ممالک میں بنیادی زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ثانوی یا سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انگریزی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی اور سمجھی جانے والی زبان ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں رابطے کی زبان سمجھی جاتی ہے۔

مادری زبان کے طور پر دنیا کی سب سے بڑی زبان جدید چینی ہے جسے 70 کروڑ افراد بولتے ہیں، اس کے بعد انگریزی ہے جو اکثر لوگ ثانوی یا رابطے کی زبان کے طور پر بولتے ہیں جس کی بدولت دنیا بھر میں انگریزی بولنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ افراد کی ماں بولی زبان انگریزی ہے جبکہ ثانوی زبان کی حیثیت سے انگریزی بولنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے ڈیڑھ ارب کے درمیان میں ہے۔ پاکستان،انڈیا اور بنگلہ دیش میں زبان آہستہ آہستہ وسعت پکڑ رہی ہے۔

انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریحات، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے موزوں بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ 1945ء میں اقوام متحدہ کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔

انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج برطانیہ یا امریکا کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں پاکستان، گھانا، بھارت، نائجیریا، جنوبی افریقا، کینیا، یوگینڈا اور فلپائن بھی شامل ہیں۔

سلطنتِ برطانیہ کی وسیع سرحدوں کے باوجود انگریزی 20 ویں صدی تک دنیا میں رابطے کی زبان نہیں تھی بلکہ اسے یہ مقام دوسری جنگ عظیم میں امریکا کی فتح اور دنیا بھر میں امریکی ثقافت کی ترویج کے ذریعے حاصل ہوا خصوصا ذرائع مواصلات میں تیز ترقی انگریزی زبان کی ترویج کا باعث بنی۔

بین الاقوامی

بین الاقوامی (International) زیادہ تر کا مطلب کوئی کمپنی، زبان یا تنظیم جس میں ایک سے زیادہ ملک شامل ہوں۔ لفظ بین الاقوامی ایک اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتا ہے، جس میں ایک سے زیادہ اقوام یا ممالک یا عام طور پر قومی حدود سے باہر کے کوئی دیگر ادارے یا تنظیمیں ملوث ہوں۔ مثال کے طور پر بین الاقوامی قانون ایک سے زیادہ ممالک بلکہ زمین پر ہر جگہ لاگو کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی درجہ بندیوں کی فہرست

یہ بین الاقوامی درجہ بندی کی فہرست (List of international rankings) ہے۔

عالمی اقتصادی آزادی

عالمی اقتصادی آزادی (Economic Freedom of the World) ایک سالانہ سروے ہے جو فریزر انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تیار کردہ ایک مشعر ہے۔

عالمی خوشی روداد

عالمی خوشی روداد (World Happiness Report) اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی حل نیٹ ورک کی طرف سے شائع کی خوشی کا ایک پیمانہ ہے۔

عالمی شہر

عالمی شہر (Global city، ّWorld city, Alpha city) جسے عالمی مرکز (World center) بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا شہر ہے جو عالمی اقتصادی نظام کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔

فہرست ممالک بلحاظ سند حق ایجاد

یہ فہرست ممالک بلحاظ سند حق ایجاد یے جسے عالمی تنظیم برائے فکری ملکیت نے 2007 اور 2010 میں شائع کیا۔

پاول کرگمین

پاول رابن کرگمین امریکی ایک ماہر اقتصادیت اور اس کے معلم ہیں۔ انھوں نے 20 کے قریب کتابیں لکھی ہیں جو عام قارئین کے لیے بھی ہیں ان میں سے کچھ درسی کتب بھی شامل ہیں انھوں نے 200 سے زائد معیشت پر تحقیقی مقالے لکھے ہیں۔ انھیں 2002 میں نوبل انعام برائے اقتصادیات دیا گیا۔

پرائیویسی انٹرنیشنل

پرائیویسی انٹرنیشنل (Privacy International) یا رازداری بین الاقوامی برطانیہ میں مندرج ایک خیراتی ادارہ ہے

جو دنیا بھر کی رازداری کے حق کو فروغ اس کا دفاع کرتا ہے۔

کرسچن لؤس لانگے

کرسچن لؤس لانگے (17 ستمبر1869 – 11 دسمبر 1938) ناروے کے ایک تایخ دان ،استاد اور سیاسی سائنس دان تھے۔ وہ دنیا میں عالمگیریت کے سب سے بڑے داعیوں میں سے تھے۔ انھیں 1921 میں نوبل امن انعام دیا گیا۔

اصطلاحات
مکتبہ ہائے فکر
علاقائی تنظیمیں
کاروباری شراکت دار

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.