سیاست

سیاست کسی گروہ کی بنائی گئی اس پالیسی کو کہا جا سکتا ہے۔ جس کا مقصد اپنی با لا دستی کو یقینی بنانا ہو تا ہے۔

سیاست کی اقسام

سیاست کئی طرح کی ہو سکتی ہے، مثال کے طور پر:

  • اقتدار کے حصول کے لیے
  • حقوق کے حصول کے لیے
  • مذہبی اقدار کے تحفظ کے لیے
  • جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے
  • ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے

مزید دیکھیے

آئین ساز ملک

آئین ساز ملک یا دستور ساز ملک (Constituent Country) ایک اصطلاح ہے، جو بعض اوقات ایک ایسے ملک کے لیے استعمال کی جاتی جو خود ایک بڑے سیاسی وجود کا ایک حصہ ہوتا ہے جسے خود مختار ریاست کے طور جانا جاتا ہے۔

آزاد سیاست دان

آزاد سیاست دان ایک سیاسی اصطلاح ہے۔ آزاد سیاست دان ایسے سیاست دان کو کہا جاتا ہے جو کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کی بجائے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے۔

برطانوی راج

برطانوی راج یا برطانوی ہند (غیر باضابطہ نام: سلطنت ہندوستان) (انگریزی: British Raj یا British India، باضابطہ نام Indian Empire) کی اصطلاح 1858ء سے 1947ء تک برطانیہ کے زیر نگیں بر صغیر کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

سلطنت ہندوستان علاقائی و بین الاقوامی سطح پر "ہندوستان" کے نام سے جانی جاتی تھی۔ "ہندوستان" جمعیت اقوام کا تاسیسی رکن اور 1900ء، 1920ء، 1928ء، 1932ء اور 1936ء کے گرمائی اولمپک کھیلوں میں شامل ہوا۔

ذمی

غیر مسلم جنہیں اسلامی سلطنت میں پناہ دی گئی ہو۔ ان سے جزیہ لیا جاتا تھا۔ اس کے عوض ان کو فوجی خدمات سے مستثنی کرکے ان کی جان و مال کی حفاظت کی جاتی تھی۔ وہ اپنے فرائض مذہبی ادا کر سکتے تھے اور مذہبی عمارتوں کی مرمت کرا سکتے تھے۔ لیکن نئی عبادت گاہیں تعمیر نہیں کر سکتے تھے۔ جب اہل اسلام کسی ملک پر قبضہ کرتے تھے اور وہاں کے لوگ اطاعت اختیار کرکے جزیہ دینے پر آمادہ ہو جاتے تھے تو وہ اہل ذمہ یا ذمی کہلاتے تھے۔ ابتدا میں یہ رعایت صرف مسیحیوں اور یہودیوں اور صابئین کے لیے مخصوص تھی۔ لیکن بعد میں دوسرے مذہبوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جانے لگا۔ بعض سلاطین نے ان کے واسطے مخصوص لباس متعین کر دیا تھا۔

ریاست ہائے متحدہ کی مردم شماری، 2010ء

2010ء ریاست ہائے متحدہ مردم شماری (2010 United States Census) امریکا کی تیئیسویں اور جدید ترین قومی مردم شماری ہے جو 1 اپریل، 2010ء کو عمل میں آئی۔

سیاست دان

سیاست دان (Politician) اس شخص کو کہا جاتا ہے جو سیاست میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کرتا ہے۔ سیاست کار بھی کہا جاتا ہے۔

سیاست پاکستان

پاکستان میں سیاست آئین پاکستان کے دائرے میں رہ کر ہی کی جاسکتی ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آئین پاکستان نے ہی سیاست کو قائم کیا ہے۔ آئین پاکستان نے پاکستان کو واضح طور پر ایک قومی ریاست قرار دیا ہے۔ پاکستان کا نظام پارلیمانی جمہوری نظام ہے جس کا آئینی نام اسلامی جموریہِ پاکستان ہے۔

اس کے علاوہ آئین پاکستان نے پاکستان کی حکومت کا پورا ڈھانچہ بیان کیا ہے اور مختلف شعبوں (جیسے حکومت،عدلیہ،قانون سازی ادارے پارلیمان) میں طاقت تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ایک وفاقی ملک ہے جس میں ایک وفاقی حکومت ہوتا ہے جو صوبائی حکومتوں سے تعاون کے ساتھ ملکی فیصلے کرتا ہے۔

فرانس کے علاقے

فرانس کو 27 انتظامی علاقوں (Regions) (فرانسیسی: région، تلفظ: [ʁe.ʒjɔ̃]) میں تقسیم کیا ہے۔ جن میں سے 22 میٹروپولیٹن فرانس میں ہیں اور 5 سمندر پار ہیں۔

ملک

لفظ ‘‘ملک’’ کے دوسرے استعمالات کے لیے دیکھیے: ملک (ضد ابہام)

سیاسی جغرافیہ (Political Geography) اور عالمی سیاست (International Politics) میں، ملک کسی جغرافیائی یا ارضیاتی وجود کے سیاسی تقسیم کو کہا جاتا ہے۔ عموماً، ایک خودمختار علاقہ۔ یہ اِصطلاح ریاستی اقوام یا حکومت و قوم کے ساتھ تقریباً مربوط ہے۔

عام زندگی میں یہ لفظ کبھی کبھار قوم اور ریاست دونوں کے لیے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ ہاں البتہ، تعریفات میں فرق ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ملک کا انسانی شخصیت اور پہچان پر گہرا اثر ہوتا ہے، ملک نظام کا مجموعہ بھی ہوتا ہے جس پر ایک قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔ ملک کے دو اہم جز ہوتے ہیں ایک جغرافی اور دوسرا ذہنی او نظریاتی۔ ملک ہی کا اثر ہوتا ہے کہ ایک ہی زبان اور مذہب کے لوگ ہوتے ہیں لیکن جب وہ مختلف ممالک میں ہوتے ہیں تو ایک طرف اکثر بہت آگے چلا جاتا ہے اور دوسرا طرف پیچھے رہ جاتا ہے حالانکہ زبان اور ثقافت ایک ہوتے ہیں۔

نابغہ جعدی

نابغہ جعدی جس کا لقب ابو لیلی ہے لمبی عمر والے عرب کے عظیم شاعراور صحابی ہیں۔

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.