سطح سمندر

سطح سمندر (Sea level) سے عام طور پر مراد اوسط سطح سمندر (Average sea level) ہوتی ہے، جو ایک یا اس سے زیادہ بحیرات کی اوسط سطح ہوتی ہے جس کے مقابلے میں زمین پر بلندیوں کو ماپا جاتا ہے۔[1]

Israel Sea Level BW 1
بحیرہ مردار اور یروشلم کے درمیان سطح سمندر کا پیمانہ

حوالہ جات

  1. What is "Mean Sea Level"? (Proudman Oceanographic Laboratory).
الینوائے

ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک ریاست ہے۔

دمشق

جمہوریہ شام کا دارالحکومت اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک۔ اسے الشام بھی کہا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 2260 فٹ کی بلندی پر آباد ہے۔، اس کے چاروں طرف باغات اور مرغزار ہیں۔ جن کے گرد پہاڑیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ زمانہ قدیم میں یہ شہر علی الترتیب آرمینی، آشوری اور اہل فارس کے زیر تسلط رہا۔ 333 ق م میں اسے سکندر اعظم نے تسخیر کیا اور 62 ق م میں یہ رومی سلطنت کا صوبائی مرکز بنا۔

635ء خلافت عمر فاروق میں اس شہر پر اسلامی پرچم لہرایا۔ 661ء تا 741ء خلافت امویہ کا صدر مقام رہا۔ عباسیوں نے بر سر اقتدار آنے کے بعد بغداد کو دار الخلافہ بنایا لیکن دمشق کی اہمیت پھر بھی باقی رہی۔ صلیبی جنگوں کے دوران یہ شہر کافی عرصہ میدان کارزار بنا رہا۔ 1260ء میں ہلاکو خان نے اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ایک سو سال بعد اسے امیر تیمور نے فتح کیا۔ 1516ء میں عثمانی ترک اس پر قابض ہوئے۔ جب شام فرانس کی تولیت میں دیا گیا تو شہر حلب (Aleppo) کے ساتھ دمشق بھی ملک کا دار الحکومت رہا۔ 1946ء میں آزاد شام کا دار الحکومت بنا۔

اس شہر کو یہ فخر حاصل ہے کہ تین عظیم اسلامی فاتحین نور الدین زنگی، صلاح الدین ایوبی اور رکن الدین بیبرس کی آخری آرام گاہیں یہاں موجود ہیں۔

سطح سمندر سے میٹر بلند

سطح سمندر سے میٹر بلند (انگریزی: Metres above sea level / Metres above mean sea level) مخفف (MAMSL / MASL) میٹرک نظام پیمائش کی میٹر میں ایک ایس آئی میں مستعمل غیر ایس آئی اکائی ہے جو سطح سمندر سے کے حوالے سے کسی مقام کی بلندی ہے۔

ضلع اٹک

ضلع اٹک پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر اٹک ہے۔ مشہور شہروں میں اٹک، حسن ابدال اور فتح جنگ شامل ہیں۔ 1998ء میں اس کی آبادی کا تخمینہ 12,74,935 تھا۔ ضلع اٹک میں عمومی طور پر پشتو، ہندکو، اردو، انگریزی، پنجابی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 6857 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 266 میٹر (872.7 فٹ) ہے۔

ضلع بھکر

ضلع بھکر پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر بھکر ہے۔ مشہور شہروں میں بھکر اور دریا خان شامل ہیں۔ 1998ء کے مطابق اس کی آبادی کا تخمینہ 10,51,456 تھا۔ ضلع بھکر میں عمومی طور پر اردو، پنجابی، سرائیکی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 8153 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 159 میٹر (521.65 فٹ) ہے۔

ضلع بہاولپور

ضلع بہاولپور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر بہاولپور ہے۔ مشہور شہروں میں احمد پور شرقیہ، حاصل پور اور بہاولپور شامل ہیں۔ 1998ء میں اس کی آبادی کا تخمینہ 24,33,091 تھا۔ ضلع بہاولپور میں عمومی طور پر سرائیکی اور اردو، پنجابی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 24830 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 461 میٹر (1512.47 فٹ) ہے۔ یہ شہر اپنی مشہور جگہوں، جیسے نور محل، صادق گھر اور دربار محل کے وجہ سے جانا جاتا ہے۔ سرائیکی یہاں کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہیں، جبکہ اردو اور پنجابی بھی یہاں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور انگریزی یہاں کی سرکاری زبان ہے۔

یہاں زیادہ تر کپاس، گنا، گندم، سورج مکھی کے بیچ، سرسوں اور چاول کی کاشت ہوتی ہے۔

ضلع جہلم

ضلع جہلم پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر جہلم ہے جو دریائے جہلم کے کنارے آباد ہے۔ مشہور شہروں میں جہلم اور پنڈ دادن خان شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 9,69,957 تھا۔ ضلع جہلم میں عمومی طور پر پنجابی ، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 3587 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 250 میٹر (820.21 فٹ) ہے۔

پاکستان کا مشہور منگلہ ڈیم اس کی تحصیل دینہ میں واقع ہے۔

ضلع خانیوال

ضلع خانیوال پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے جو 1985ء میں ضلع ملتان سے الگ کیا گیا۔ اس کا مرکزی شہر خانیوال ہے۔ مشہور شہروں میں خانیوال، کبیروالہ اور مياں چنوں شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 20,68,490 تھا۔ ضلع خانیوال میں عمومی طور پر اردو، پنجابی، سرائیکی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 4349 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 128 میٹر (419.95 فٹ) ہے۔

ضلع راولپنڈی

ضلع راولپنڈی (Rawalpindi District) پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر راولپنڈی ہے جس کے بالکل قریب پاکستان کا دار الحکومت اسلام آباد واقع ہے۔ مشہور شہروں میں راولپنڈی، مری، گوجر خان، کہوٹہ اور ٹیکسلا شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 33,63,911 تھا۔ ضلع راولپنڈی میں عمومی طور پر پوٹھوہاری، ہندکو، اردو، پنجابی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 5286 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 500 میٹر (1640.42 فٹ) ہے۔

ضلع سیالکوٹ

ضلع سیالکوٹ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر سیالکوٹ ہے۔ مشہور شہروں میں سیالکوٹ، پسرور، ڈسکہ اور ظفروال شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 27,23,481 تھا۔ ضلع سیالکوٹ میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 3016 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 265 میٹر (869.42 فٹ) ہے۔

ضلع شیخوپورہ

ضلع شیخوپورہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر شیخوپورہ ہے۔ مشہور شہروں میں شامل شیخوپورہ مریدکے اور صفدرآباد ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 33,21,029 تھا۔ ضلع شیخو پورہ میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 5960 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 236 میٹر (774.28 فٹ) ہے۔

ضلع لیہ

ضلع لیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر لیہ ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق لیہ کی آبادی 11,21,951 تھی۔ ضلع لیہ میں عمومی طور پر اردو، پنجابی، سرائیکی، ھریانوی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 6291 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 143 میٹر (469.16 فٹ) ہے۔ لیہ کا زیادہ تر حصہ صحرائی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ تاہم اس کی شرح خواندگی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے زیادہ ہے۔ لیہ ایک بڑی تعداد میں پیشہ ور اور ہنر مند لوگ پیدا کر رہا ہے۔

ضلع ملتان

ضلع ملتان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر ملتان ہے۔ مشہور شہروں میں ملتان شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 31,16,851 تھا۔ ضلع ملتان میں عمومی طور پر اردو، پنجابی، سرائیکی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 3720 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 710 میٹر (2329.4 فٹ) ہے۔ ملتان کی شہر ی آبادی 13 لاکھ سے زیادہ ہے جو پورے ملتان ضلعے کا 42 فیصد ہے۔ ملتان کو اولیاء کا شہر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر بہت سے پیر و اولیاء دفن ہیں جن میں شاہ رکن عالم قابل ذکر ہیں۔

ضلع میانوالی

ضلع میانوالی پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر میانوالی ہے۔ مشہور شہروں میں میانوالی اور عیسیٰ خیل شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 10,56,620 تھا۔ ضلع میانوالی میں عمومی طور پر اردو، پنجابی، سرائیکی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 5840 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 210 میٹر (688.98 فٹ) ہے۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ ہے۔ مشہور شہروں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ اور کمالیہ شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 16,21,593 تھا۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 3252 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 149 میٹر (488.85 فٹ) ہے۔

طائف

طائف (عربی: الطائف) سعودی عرب کے صوبہ مکہ کا ایک شہر ہے جو مکۃ المکرمہ کے نزدیک واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے 1,700 میٹر (5,600 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔ طائف کا موسم خوشگوار ہے اس لیے سعودی حکومت کے بیشتر عمال گرمیوں میں طائف منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کی آبادی ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب ہے۔ اس کے انگور اور شہد مشہور ہے۔ اس شہر کا تذکرہ اسلامی تاریخ میں بھی آتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تبلیغ کے لیے طائف کا سفر کیا تھا لیکن طائف کے لوگوں نے ان سے برا سلوک کیا اور پتھر برسائے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نعلین مبارک لہولہان ہو گئے۔

مسوری

ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک ریاست ہے۔

کیلیفورنیا

کیلیفورنیا (California) ریاستہائے متحدہ امریکا کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ شمالی پنجاب، پاکستان کا ایک صنعتی شہر ہے جو لاہور سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پشاور کی جانب واقع ہے۔2017ء کی مردم شماری کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کا پانچوں بڑا شہر ہے اوراسکی سطح سمندر سے بلندی 231میٹر ہے۔ اسے پہلوانوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔گوجرانوالہ کراچی اور فیصل آباد کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا صنعتی شہر ہے اور اس کا پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی میں حصہ 5 فیصد ہے۔

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.