خاندان ہیبسبرگ

خاندان ہیبسبرگ (House of Habsburg) جسے ہیپسبرگ (Hapsburg) [1] اور خاندان آسٹریا (House of Austria) بھی کہا جاتا ہے یورپ کے سب سے اہم شاہی خاندانوں میں سے ایک ہے۔

خاندان ہیبسبرگ
House of Habsburg
Original Arms of the Counts of Habsburg, all but abandoned when they acquired Austria
ملک آسٹریا, مملکت جرمنی, مقدس رومی سلطنت, صقلیہ, ناپولی, ہسپانیہ, مجارستان-کروشیا, بوہیمیا, اور پرتگال
قیام گیارھویں صدی: راڈبوٹ, کاونٹ ہیبسبرگ
معدومی 1780
کیڈٹ شاخیں
  • خاندان لورین
  • لیوپولڈی شاخ
  • ایلبرٹی شاخ
  • پرتگيزی خاندان ہیبسبرگ
خطاب
  • مقدس رومن شہنشاہ
  • شہنشاہ میکسیکو
  • شاہ جرمنی
  • شاہ ہسپانیہ
  • شاہ آراگون
  • شاہ صقلیہ
  • شاہ ناپولی
  • شاہ کیسٹیل
  • شاہ مجارستان
  • شاہ بوہیمیا
  • شاہ کروشیا
  • شاہ پرتگال
  • شاہ ڈیلمیشا
  • شاہ گلیشیا و لوڈمیریا
  • آسٹریا کا آرچڈیوک
  • حوالہ جات

    1. Allan M. Siegal؛ William G. Connolly۔ نیو یارک ٹائمز Manual of Style and Usage۔ Random House Digital, Inc.۔ صفحہ 154۔ آئی ایس بی این 978-0-8129-6389-2۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2012۔
    آسٹریائی آرچڈچی

    آسٹریائی آرچڈچی (Archduchy of Austria) (جرمن: Erzherzogtum Österreich) مقدس رومی سلطنت میں سے ایک سب سے اہم ریاست تھی۔ جس کا حکمران خاندان ہیبسبرگ تھا۔

    رڈولف ثانی

    رودلف 2 ہیبسبرگ (جرمن زبان میں:Rudolf II) خاندان ہیبسبرگ کا ایک مشہور مقدس رومی سلطنت کا شہنشاہ (1576–1612),ہنگری شاه، کرویئشا شاه (1572–1608) اور چیکی شاہ (1575–1611) تها جو 1575 سے 1612 تک سلطنت ہیبسبرگ کا بادشاہ رہا۔

    سلطنت ہسپانیہ

    سلطنت ہسپانیہ یا ہسپانوی سلطنت (ہسپانوی: Imperio Español، انگریزی: Spanish Empire) تاریخ عالم کی بڑی سلطنتوں اور اولین عالمی ریاستوں میں سے ایک تھی۔ اس سلطنت میں یورپ، بر اعظم امریکا، افریقا، ایشیا اور اوقیانوسیہ کے علاقے اور نو آبادیات شامل تھیں جو 15 ویں صدی سے 20 ویں صدی تک ہسپانوی قبضے میں رہیں۔ اسپین 1492ء میں سقوط غرناطہ، یعنی استرداد (Reconquista) کے خاتمے، کے ساتھ ہی ایک متحد بادشاہت کے طور پر ابھرا؛ اسی سال کرسٹوفر کولمبس کی زیر کمان پہلی ہسپانوی کھوجی مہم نے بحر اوقیانوس کے پار 'نئی دنیا' دریافت کی اور یوں نو آبادیاتی دور کا آغاز کیا جس نے اگلی کئی صدیوں تک کمزور ممالک کو طاقتور ممالک کی غلامی ڈال دیا۔ ہسپانوی سلطنت کا مرکزی حصہ مغربی نصف کرہ تھا۔

    عہدِ دریافت (Age of Discovery) میں ہسپانیہ نے جزائر کیریبین پر نو آبادیاں قائم کیں اور ہسپانوی فاتحین نے بر اعظم امریکا میں مقامی سلطنتوں ایزٹیک اور انکا کا خاتمہ کرتے ہوئے مقامی سرخ ہندی آبادی کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا۔ بعد ازاں کی بحری مہمات کے نتیجے میں شمالی امریکا میں کینیڈا سے لے کر جنوبی امریکا میں ٹیرا ڈیل فیگو تک ایک وسیع ہسپانوی نو آبادی قائم ہوئی۔ دنیا کے گھر چکر لگانے کی ہسپانوی مہم جس کا آغاز 1519ء میں فرڈیننڈ میگلان نے کیا اور 1522ء میں ہوان سباستیان الکانو نے اسے مکمل کیا، کولمبس کے خوابوں کی تعبیر تھی اور یوں ہسپانیہ نے مغرب کی جانب سے ایشیا کا بحری راستہ تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ اب ہسپانیہ کی نظریں مشرق بعید پر تھیں، جہاں بعد ازاں اس نے گوام، فلپائن اور ملحقہ جزائر پر نوآبادیاں قائم کیں۔ ہسپانوی عہد زریں (ہسپانوی زبان: Siglo de Oro) کے دوران سلطنت نیدرلینڈز، لکسمبرگ، بیلجیم، اطالیہ کے بڑے حصے، جرمنی اور فرانس کے کچھ حصوں، افریقی، ایشیائی اور اوقیانوسی مقبوضات پر پھیلی ہوئی تھی اور امریکین کا بھی بڑا حصہ اس کے قبضے میں تھا۔ 17 ویں صدی میں ہسپانیہ ایک ایسی عظیم سلطنت کا حامل تھا جو اس سے قبل اس کی کسی پیشرو ریاست نے قائم نہ کی تھی۔

    استعماری دور (انگریزی: Colonial Era) میں ہسپانیہ اور اس کے مقبوضات کے درمیان تجارت میں زبردست اضافہ ہوا خصوصاً بحر اوقیانوس تجارت کا مرکز بن گیا۔

    1808ء میں نپولین کی زیر قیادت فرانس کے ہسپانیہ پر قبضے کے باعث امریکی نو آبادیات عارضی طور پر ہسپانیہ سے کٹ گئیں اور 1810ء سے 1825ء کے دوران متعدد تحاریک آزادی کے نتیجے میں جنوبی و وسطی امریکہ میں متعدد لاطینی امریکی نو آزاد ریاستیں وجود میں آئیں۔ ہسپانیہ کے بقیہ مقبوضات کیوبا، پورٹو ریکو، فلپائن اور ہسپانوی شرق الہند 19 ویں صدی کے آخر تک ہسپانیہ کے قبضے میں ہی رہے۔ جب ہسپانوی-امریکی جنگ کے نتیجے میں ان علاقوں کا بیشتر حصہ ریاستہائے متحدہ امریکا کے قبضے میں چلا گیا تو 1899ء میں ہسپانیہ نے بحر الکاہل کے بقیہ جزائر بھی جرمنی کو فروخت کر دیے گئے۔

    20 ویں صدی کے اوائل تک ہسپانیہ کے مقبوضات صرف افریقا میں رہ گئے تھے جہاں ہسپانوی گنی، ہسپانوی صحرا اور ہسپانوی مراکش بدستور اس کی غلامی میں تھے۔ 1956ء میں ہسپانیہ مراکش سے دستبردار ہو گیا اور 1968ء میں استوائی گنی کو بھی آزادی دے دی گئی۔ 1976ء میں جب ہسپانوی صحرا سے دستبردار ہوئے تو مراکش اور ماریطانیہ نے اس نو آبادی پر قبضہ کر لیا اور بعد ازاں 1980ء میں یہ علاقہ مکمل طور پر مراکش کے قبضے میں چلا گیا۔ اقوام متحدہ کے تحت یہ علاقہ اب بھی ہسپانیہ کے زیر انتظام تسلیم کیا جاتا ہے۔

    آج جزائر کناری اور شمالی افریقہ کے ساحلوں پر کیوتا اور ملیلا کے مختصر سے علاقے ہسپانیہ کے انتظامی علاقے ہیں۔

    سلطنت ہیبسبرگ

    سلطنت ہیبسبرگ (Habsburg Empire) مورخین کے درمیان ایک غیر رسمی بحث ہے جس کے تحت آسٹریا کا خاندان ہیبسبرگ ممالک اور صوبوں پر حکومت کر رہے تھا۔

    فہرست ہسپانوی مطلق العنان

    یہ فہرست ہسپانوی مطلق العنان (List of Spanish monarchs) ہے۔

    فیلیپ دوم شاہ ہسپانیہ

    فیلیپ دوم (Philip II) (ہسپانوی: Felipe II) ہسپانیہ کا 1556ء سے 1598ء تک اور پرتگال کا (بطور فیلیپ اول ) 1581ء سے 1598ء تک بادشاہ تھا۔ 1554ء سے وہ صقلیہ اور ناپولی کا بادشاہ اور میلان کا ڈیوک بھی تھا۔ میری اول سے شادی کے دوران (1554–58) وہ انگلستان اور آئر لینڈ کا بادشاہ بھی تھا۔ 1555ء سے وہ نیدرلینڈ کے سترہ صوبوں کا لارڈ بھی تھا۔

    قشتالہ کی جونا

    جونا (1479 نومبر 6 -- 12 اپریل 1555)،ختصر نام Joanna پاگل، (Spanish: Juana la Loca) وہ مملکت قشتالہ کی پہلی ملکہ تھی جس نے دونوں یعنی تاج اراغون (1516–55) اور تاج قشتالہ (1504–55) پر حکومت کی۔

    ماریا کیرولائنا

    ماریا کیرولائنا (پیدائش: 13 اگست 1752ء– وفات: 8 ستمبر 1814ء) نیپلز اور مملکت صقلیہ کی ملکہ تھی۔

    مقدس رومی سلطنت

    قرون وسطیٰ کی ایک یورپی مسیحی سلطنت جو 800ء میں پوپ لیو سوم کی جانب سے شارلمین کی تاج پوشی کے ساتھ قائم ہوئی۔ اس سلطنت کا خاتمہ 1806ء میں نپولین کے ہاتھوں ہوا۔

    شارلمین کے انتقال کے بعد فرانسیسی سلطنت تین حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کے ایک حصے مشرقی فرانکیا کے بادشاہ خود کو مقدس رومی شاہ کہلواتے تھے۔

    یہ خطاب سب سے پہلے فریڈرک باربروسا نے اپنے لیے منتخب کیا جو 1152ء سے 1190ء تک تخت پر متمکن رہا۔

    یہ سلطنت 1618ء سے 1648ء تک جاری جنگ تیس سالہ سے شدید متاثر ہوئی اور سلطنت کی تقریبا 30 فیصد آبادی اس جنگ میں کام آگئی۔

    کارلوس خامس، مقدس رومی شہنشاہ

    کارلوس پنجم، (ہسپانوی زبان میں: Carlos I de España y V de Alemania، جرمن زبان میں: Karl V، اطالوی زبان میں: Carlo V، ڈنمارکی زبان میں: Karel V، فرانسسی زبان میں: Charles Quint، ترکی زبان میں: Şarlken، پیدائش: 24 فروری 1500ء، وفات: 21 سپتمبر 1558ء) 1519ء سے مقدس رومی شہنشاہت کے حکمران اور 1516ء سے لے کر 1556ء تک (اپنے چھوٹے بھائی کے لیے تخت چھوڑا) کارلوس اول کے نام سے سلطنت ہسپانیہ کا حکمراں رہا۔

    کارلوس فردلند، شاہ ہسپانیہ کا نواسا اور میکسی میلین کے بیٹے فلپ کا بیٹا تھا۔

    دیگر زبانیں

    This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
    Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
    Images, videos and audio are available under their respective licenses.