جغرافیائی متناسق نظام

جغرافیائی متناسق نظام (Geographic coordinate system) ایک نظام ہے جس کے ذریعے دنیا کا ہر مقام خاص رموز کے مدد سے معلوم کیا جاتا ہے۔

متناسقات coordinates

اقبال اسٹیڈیم

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد، پاکستان میں ایک ٹیسٹ کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ اس گراؤنڈ کے سابقہ نام “لائلپور اسٹیڈیم“، “نیشنل اسٹیڈیم“ اور “سٹی اسٹیڈیم“ تھے۔ موجودہ نام برصغیر پاک و ہند کے مشہور و معروف شاعر علامہ اقبال کے نام پر رکھا گیا۔ اس گراؤنڈ میں 25،000 تماشائیوں ک گنجائش ہے۔ اس گراؤنڈ میں 25 ٹیسٹ میچ اور 14 ایک روزہ بین الاقوامی میچ منعقد ہو چکے ہیں۔ تمام کے تمام 14 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

الجزائر کا جغرافیہ

الجزائر کا رقبہ 2,381,741 مربع کلومیٹر ہے۔ اس 80 فیصد سے زیادہ علاقہ صحرا پر مشتمل ہے۔ یہ شمالی افریقہ میں مراکش اور تنزانیہ کے بیچ میں واقع ہے۔ یہ افریقہ کا سب سے بڑا ملک ہے۔

باراباتی اسٹیڈیم

باراباتی اسٹیڈیم (Barabati Stadium) کٹک، اوڈیشا میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم ہے۔

بریبورن اسٹیڈیم

بریبورن اسٹیڈیم (Brabourne Stadium) ممبئی، مہاراشٹر میں ایک کرکٹ گراؤنڈ ہے۔

بھاگلپور

بھاگلپور (انگریزی: Bhagalpur) بھارت کا ایک جغرافیائی متناسق نظام جو بھاگلپور ضلع میں واقع ہے۔

تیان شان

تیان شان (انگریزی: Tian Shan یا Tien Shan) وسط ایشیا کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے۔ یہ سلسلہ صحرائے تکلامکان کے شمال اور مغرب میں قازقستان/قزاقستان، کرغزستان اور چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کی سرحد پر واقع ہے۔ مغرب میں یہ سلسلہ کوہ پامیر سے منسلک ہے۔

اس سلسلے کی سب سے بلند چوٹی جینگش چوکوسو (بلندی 4148 میٹر یعنی 13609 فٹ) ہے جسے انگریزی میں Victory Peak کہا جاتا ہے۔ یہ کرغزستان اور چین کی سرحد پر اسیک کول جھیل کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ دوسری بلند ترین چوٹی خان تنگری ہے جو 7010 میٹر بلند ہے۔

اس سلسلہ کوہ سے نکلنے والے اہم دریاؤں میں سیر دریا، الی دریا اور تارم دریا شامل ہیں۔

اس علاقے میں پہنچنے والے اولین یورپی باشندے پیٹر سمینوف تھے جنہوں نے 1850ء کی دہائی میں یہاں کا دورہ کیا اور تیان شان کی تفصیلات کو بیان کیا۔

سان خوآن ماؤنٹینز

سان خوآن ماؤنٹینز (انگریزی: San Juan Mountains) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک سلسلہ کوہ جو کولوراڈو میں واقع ہے۔

سرگودھا کرکٹ اسٹیڈیم

سرگودھا کرکٹ اسٹیڈیم (Sargodha Cricket Stadium) سرگودھا، پنجاب، پاکستان میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

سلسلہ کوہ اوزارک

سلسلہ کوہ اوزارک (انگریزی: Ozarks) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک سلسلہ کوہ و سطح مرتفع جو مسوری میں واقع ہے۔

سلسلہ کوہ راکی

سلسلہ کوہ راکی (The Rocky Mountains) براعظم شمالی امریکا کا سب سے بڑا پہاڑي سلسلہ ہے۔ براعظم کے مغرب ک جانب واقع ہے۔ اس کی لمبائی 4800 کلومیٹر (3000 میل) سے زائد ہے۔ شمال میں برٹش کولمبیا کینیڈا سے شروع ہو کر جنوب میں نیو میکسیکو امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔ ماؤنٹ البرٹ 14440 فٹ (4401 میٹر) بلند اس سلسلہ کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔

سلسلہ کوہ سالتورو

سلسلہ کوہ سالتورو (انگریزی: Saltoro Mountains) سیاچن کے مغرب میں پھیلا ہوا ایک پہاڑی سلسلہ ہے جس کی چوٹیوں پربھارت نے سنہ 1984 سے 1987 کے درمیان غاصبانہ قبضہ جمایا ۔

سلسلہ کوہ کونلون

سلسلہ کوہ کونلون (انگریزی: Kunlun Mountains) چین کا ایک سلسلہ کوہ جو تبت خود مختار علاقہ میں واقع ہے۔

ظہور الہی اسٹیڈیم

ظہور الہی اسٹیڈیم (انگریزی: Zahoor Elahi Stadium) گجرات، پاکستان میں ایک کرکٹ میدان ہے۔

قذافی اسٹیڈیم

قذافی اسٹیڈیم (Gaddafi Stadium) لاہور، پاکستان میں واقع سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔ یہاں کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اور لاہور کی مقامی کرکٹ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔

یہ اسٹیڈیم 1959ء میں تعمیر ہوا اور اس کا ڈیزائن نصر الدین مراد خان نے مکمل کیا۔ اس میدان پر پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین سنہ انیس سو انسٹھ میں اکیس سے چھبیس نومبر کے دوران میں کھیلا گیا۔ اور اس میں 60 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کی بدولت یہ ملک کا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔ اس کا نام لیبیا کے صدر معمر القذافی کے نام پر رکھا گبا۔

معین الحق اسٹیڈیم

معین الحق اسٹیڈیم (Moin-ul-Haq Stadium) پٹنہ، بہار، بھارت میں واقع ایک کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

مغربی گھاٹ

مغربی گھاٹ (Sahyadri Mountains) بھارت کے مغربی ساحل پر واقع سلاسلِ کوہ ہے۔ یہ دکن سطح مرتفع کی مغربی سرحد پر بحر ِ عرب کے متوازی واقع ہے۔ یہ سہیادری، سہیہ پروت وغیرہ ناموں سے معروف ہے۔ یہ گجرات، مہاراشٹر، گووا، کرناٹک، کیرالا اور تمل ناڈو وغیرہ بھارتی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ سدا بہار جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔

یہ دنیا کے دس حیاتی تنوع علاقوں میں ایک ہے۔ حیاتیاتی تنوع میں اس کا مقام آٹھواں ہے ۔

منگولی سطح مرتفع

منگولی سطح مرتفع (Mongolian Plateau) وسط ایشیا سطح مرتفع کا حصہ ہے جو جغرافیائی متناسق نظام کے مطابق 37°46′-53°08′N اور 87°40′-122°15′E پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ تقریبا 3،200،000 مربع کلومیٹر (1،200،000 مربع میل) ہے۔سیاسی لحاظ سے سطح مرتفع منگولیا، چین اور روس کے درمیان تقسیم ہے۔ چین کے خود مختار علاقہ جات اندرونی منگولیا اور شنجیانگ کے کچھ حصے سطح مرتفع میں شامل ہیں۔ جبکہ روس کی جمہوریہ بوریاتیا اور ارکتسک اوبلاست کا جنوبی حصہ بھی سطح مرتفع میں شامل ہے۔

کوہ قاف پہاڑیاں

کوہ قاف (یا کوہ قفقاز) بحیرہ اسود اور بحیرہ قزوین کے درمیان خطہ قفقاز کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو ایشیا اور یورپ کو جدا کرتا ہے۔

کوہ قاف کے پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البروس ہے جو 18 ہزار 506 فٹ (5 ہزار 642 میٹر) بلند ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کوہ قاف کا سلسلہ یورپ میں ہے یا ایشیا میں اس لیے یہ بھی واضح نہیں کہ یورپ کا سب سے بلند پہاڑ البرس ہے یا ایلپس کے سلسلے کا ماؤنٹ بلانک ہے جس کی بلندی 15 ہزار 774 فٹ (4808 میٹر) ہے۔

پاکستان، ہندوستان اور ایران میں کوہ قاف کے متعلق جنوں اور پریوں کے بے شمار قصے مشہور ہیں جو نہ صرف عوام میں سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں بلکہ بچوں کی کہانیوں میں باقاعدہ لکھے جاتے ہیں ۔

ہاگلے اوول

ہاگلے اوول (Hagley Oval) کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کے ہاگلے پارک میں واقع ایک کرکٹ گراؤنڈ ہے۔

جغرافیائی متناسق نظام / نصف النہار

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.