بند گوبھی

بند گوبھی ایک سبزی ہے جو Brassica Oleracea خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے عموماً سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ ہلکا سبز سے لے کر گہرا سبز ہوتا ہے۔ یہ اصل میں پتے ہوتے ہیں۔ اسے گھریلو باغیچوں میں آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔

Cabbage
بند گوبھی کی ایک قسم
آبگوشت

آبگوشت (فارسی: آبگوشت‎ آب گوشت، ادبی "گوشت رس") ایک فارسی اور میسوپوٹامیائی دھیمانچہ (گوشت، مچھلی یا کسی اور شے کا نرم آنچ کا پکوان)ہے۔ اور اسے دیزی (فارسی: دیزی‎) بھی کہا جاتا ہے، رواتی طور پر پتھر کے برتن میں پیش کیا جاتا ہے۔ بعض دفعہ اسے "زیادہ مقدار میں گاڑھی مٹن کی یخنی مع چنوں کے پیش کی جاتا ہے۔ " آبگوشت عام طور پر بھیڑ، چنا، سفید لوبیا، پیاز، آلو اور ٹماٹر، ہلدی اور خشک لیموں۔ دیگر مختلف ترکیبوں میں لوبیا کی مختلف اقسام استعمال ہوتی ہیں، جیسا کہ سرخ لوبیا اور سفید لوبیا۔

بندق

بندق (Hazelnut) ہیزل کا مغز ہے۔ بندق تجارتی بنیادوں پر ترکی، آذربائیجان، اٹلی، یونان، قبرص اور جارجیا میں اگایا جاتا ہے۔ ترکی بندق کا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے جو کا عالمی پیداوار کا 75 فیصد ہے۔

بینگن

بینگن ایک سبزی ہے۔ اس کا حیاتیاتی نام Solanum melongena ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ بنفشی اور بعض کا سفید ہوتا ہے۔ اسے گھریلو باغیچوں میں آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔ اس کا پودا 40 سے 150 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔

تافتان

تافتان یا نان تافتان گیہوں کی روٹی کی ایک شکل ہے جسے آٹے کا خمیر اٹھا کر بنایا جاتا ہے۔ تافتان ایران، پاکستان اور بھارتی صوبہ اترپردیش میں مقبول ہے۔ دودھ، دہی اور انڈے کی زردی ملا کر اسے تندور میں پکایا جاتا ہے۔ نیز زعفران اور تھوڑی سی پسی ہوئی الائچی بھی ملا دی جاتی ہے۔ اور زینت کے لیے اس کے اوپر خشخاش کے بیج ڈال دیے جاتے ہیں۔

تندوری روٹی

تندوری روٹی تندور میں پکائی جانے والی خمیری یا غیر خمیری مسطح روٹی کی ایک قسم ہے۔

دارچینی

ایک درخت اور اس کا چھلکا۔ اگرچہ اس کے نام کو چین سے مناسبت ہے لیکن دارصل یہ چین میں نہیں ہوتا۔ بلکہ جزائر شرق الہند میں پایا جاتا ہے۔ اس درخت کا چھلکا گرم مصالحہ کا جزو ہے۔ پتے بھی بطور مصالحہ استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیسی اور انگریزی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ زمانہ قدیم میں عربوں کے ذریعے یہ مصالحہ تمام دنیا میں پہنچتا تھا۔

قدیم یونانی لوگوں نے دارچینی کی قیمت کو بڑھانے ایک افسانہ سازی کی اور لوگوں کو بتلاتے تھے کہ دار چینی، ایک cinnamologus نامی پرندہ کے گھونسلے سے حاصل ہوتی، جو اس کسی انجان دور دراز علاقوں سے لاکر اپنا گھونسلا بناتا ہے اور تاجر اس کو اکٹھا کر لاتے ہیں۔ اور یہ پرندہ جزائر عرب میں رہتا ہے۔ ارسطو نے اس پرندہ کا نام اپنی کتاب میں kinnamômon orneon لکھا ہے۔

جب سے دار چینی کو مصالحہ کے طور جانا جاتا ہے، اسی دور سے اس کو دوائی درجہ حاصل ہے۔ اور اکثر قرابادین میں بیش قیمت نسخہ جات مثلا جوارش زرعونی، جوارش جالینوس، لبوب کبیر میں شامل ہے۔

اب بھی پوری دنیا اس کے ادویاتی فوائد کو مانتی ہے۔ ذیابیطس، خون میں بڑھی ہوئی کولسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے۔ اور اس پر مسلسل مطبی تجربات ہو رہے ہیں۔

اسہال میں اس کی دوائی تاثیر بے مثال ہے۔

دہی

دہی دودھ سے بنائی جاتی ہے۔ نیم گرم دودھ میں تھوڑی سی دہی ملا دی جاتی ہے، سازگار ماحول میں تھوڑی دہی میں موجود مفید بیکٹیریا سارے دودھ کو دہی بنا دیتے ہیں۔

زرشک

زرشک ایک طبعی خواص رکھنے والا(جھاڑی دار ) پودا ہے جو یرقان کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے اس پودے پر کشمش سے چھوٹا بنفشی رنگ کا ایک پھل لگتا ہے حکماء حضرات اس کو جگر اور بینائی(نظر) کے لیے مفید سمجھتے ہیں

زعفران

زعفران (انگریزی: Saffron) کا دوسرا نام کیسر ہے۔ کیسر کشمیر سے آیا ہے جہاں اس کی کاشت عام اور کاروباری پیمانے پر ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے وادی کشمیر اس کے رنگوں میں کھو جاتی ہے۔ کیسر پودے کے علاوہ انسانی نام کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ کیسر ہمارے گیتوں اور محاوروں میں رچا ہوا ہے۔ پنجابی گیت: چنی کیسری تے گوٹے دیاں تاریاں اس کی عام مثال ہے۔

زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا 45 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔ تجارتی زعفران پھولوں کے خشک حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دنیا کی قیمتی تین بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ زعفران کا استعمال انگریزی ادویات کی بجائے دیسی ادویات میں زیادہ ہوتا ہے۔ زعفران میں ایک لازمی نباتاتی تیل ہوتا ہے جو تارپین، الکوحل اور ایسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے دیگر اجزاء میں کیروسین اور پکروکروسین شامل ہیں۔

زعفران کی فصل: ایک کنال سے 38 لاکھ کی آمدنزعفران ایک سخت جان پودا ہے۔

یہ پنجاب سمیت پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کاشت ہو سکتا ہے

یہ پودا ہر طرح کی زمین میں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ریتلی زمین زیادہ بہتر ہے۔

پاکستان کے وہ علاقے جہاں کسان پانی کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں، زعفران کی فصل سے بھاری منافع کما سکتے ہیں۔ کیونکہ زعفران کو نہائیت ہی کم پانی درکار ہے۔ بلکہ یوں سمجھیے کہ زیادہ پانی زعفران کے لیے نقصان دہ ہےآئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ

زعفران کی فصل سے فی کنال کتنی پیداوار حاصل ہو سکتی ہے؟

زعفران کی فی کنال پیداوار کا حساب لگانے کے لیے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایک ایکڑ میں زعفران کے کتنے پودے لگائے جاتے ہیں۔

سیدھا حساب یہ ہے کہ ایک کنال رقبے پر زعفران کے تقریباََ 10 ہزار پودے لگائے جاتے ہیں۔

اگر ایک پودا اوسطاََ تین پھول بھی نکالے تو 10 ہزار پودوں سے 30 ہزار پھول حاصل ہوتے ہیں۔زعفران کے 150 پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران حاصل ہوتا ہے۔

تو اس طرح 30 ہزار پھولوں سے 200 گرام خالص زعفران حاصل ہو گا۔

سموسہ

سموسہ (Samosa) پتلا اور خستہ خول جس میں قیمہ، مچھلی یا دیگر اشیاء ماکولات بھر کر تلنے یا پکانے کے بعد پیش کرتے ہیں۔

سموسہ ایک مشہور پاکستانی ناشتا، سموسہ مخصوص خوش ذائقہ مصالحہ کے ساتھ تلی ہوئی پیسٹری ہے۔ سموسے مصالحہ دار ترکاری یا گوشت کے بنائے جاتے ہیں۔ سموسہ کی ضرورت دس صدی پہلے مشرق وسطٰی میں محسوس کی گئی۔ مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے سلطان کے باورچی نے ہجرت کی تو وہ مسلمان دہلی سلطنت کے خاندانوں کے درمیان جنوبی ایشیا میں سموسہ متعارف کرا گئے۔

شاہ بلوط

شاہ بلوط ایک درخت کا نام ہے اور اس پر پیدا ہونے والی پھلی کو بھی یہی نام دیا جاتا ہے۔ اس کو انگریزی میں Chestnut کہتے ہیں۔

شاہ بلوط کا پھل؛ جوز؛ اخروٹ؛ ایک درخت کا کھایا جانے والا جوز (اخروٹ کی قسم کا پھل)، یہ درخت بیچ یعنی سفیدے کے خاندان کی جنس بلوط (Castanea) سے تعلق رکھتا ہے؛ شاہ بلوط کا درخت یا اس کی لکڑی؛ دوسرے اشجار جو اس سے مشابہ ہیں، جیسے موترا (Horse Chestnut)؛ سرخی مائل خاکی رنگ؛ سرخی مائل خاکی رنگ کا گھوڑا جس کی ایال اور دم بھی اسی رنگ کی ہوں، سرنگ یا کمیت گھوڑا؛ گھوڑے کی ٹانگ کی اندرونی طرف کا گٹا۔ (بول چال) گھسا پٹا لطیفہ یا فرسودہ مذاق؛ کوئی چیز جو بار بار دہرانے سے پامال ہو جائے یا بری لگنے لگے۔ (صفت) سرخی مائل خاکی؛ شاہ بلوطی یا شاہ بلوط کے متعلق۔

شیرمال

شیرمال (فارسی: شیرمال‎; انگریزی: Sheermal) ایک زعفرانی ذائقے والی مسطح روٹی کی قسم ہے جس کا آبائی وطن ایران عظمی اور برصغیر ہے۔

فہرست ممالک بلحاظ پیداوار زرعی اشیاء

یہ فہرست ممالک بلحاظ پیداوار زرعی اشیاء ہے۔

لہسن

لہسن (سائنسی نام:ایلیم سیٹیوُم/Allium sativum) پیاز خاندان کی ایک جنس ہے۔

مغز

مغز یا گِری کچھ پودوں کے ناشگفتہ پھلوں کے بیج کو کہتے ہیں۔

پالک

پالک (سائنسی نام: سپیناکیا اولیراکیا) ایک خوردنی پھولدار پودا ہے۔

اور یہ پودا خوراک کے کام آتا ہے ــ

پستہ

پستہ (Pistachio) (تلفظ؛ /pɪˈstæʃiˌoʊ/، -/stɑːʃiˌoʊ/، فارسی: پسته‎; Pistacia vera) کاجو کے خاندان کا وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی کا مقامی ایک چھوٹا سا درخت ہے۔ پستہ کے درخت ایران، شام، لبنان، ترکی، یونان، سنکیانگ (چین)، تیونس، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان، بھارت، مصر، اطالیہ (سسلی)، ازبکستان، افغانستان (خاص طور پر صوبہ سمنگان اور صوبہ بادغیس) اور امریکا خاص طور پر کیلیفورنیا کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔

چنا

چنا (Chickpea) (سائنسی نام: Cicer arietinum) ایک بیج ہے جسے غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

کراث

کراث / Leek

ایرانی طباخی
اجزاء
روٹیاں اور نان
سلاد
پنیر
شوربے اور Āshes
پکوان
چٹنیاں
اشتہا آور
میٹھے پکوان اور مٹھائیاں
مشروبات
آلات
متعلقہ کھانے

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.