ایمیزون (کمپنی)

ایمیزون ڈاٹ کام انکارپوریشن (انگریزی: Amazon.com, Inc) ایک بین الاقوامی امریکی کمپنی جو برقی تجارت کرتی ہے، کمپنی کا مرکز واشنگٹن کے شہر سی ایٹل میں واقع ہے۔ انرنیٹ پر مبنی برقی تجارت کے میدان میں امیزون ریاستہائے متحدہ امریکا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ایمیزون (کمپنی)
Amazon (company)
تجارتی نام
ایمیزون
سابقہ
کیڈابرا، انکارپوریٹڈ (1994–1995)
قسم
عوامی کمپنی
تجارت بطور
آئی ایس آئی این US0231351067
صنعت آن لائن خریداری
قیام جولائی 5، 1994
بانی جیف بیزوس
صدر دفتر سیئٹل، ریاست واشنگٹن، ریاستہائے متحدہ امریکا
علاقہ خدمت
عالمی
کلیدی افراد
مصنوعات
  • ایمیزون ایپ سٹور
  • ایمیزون ایکو
  • ایمزون کینڈل
  • ایمیزون پرائم
  • ایمیزون ویڈیو
  • کامیکسالوجی
آمدنی Increase2.svg امریکی ڈالر177.86 بلین[1] (2017)
باکار آمدنی
کم امریکی ڈالر4.106 بلین[1] (2017)
خالص آمدنی
Increase2.svg امریکی ڈالر3.033 بلین[1] (2017)
کل اثاثے Increase2.svg امریکی ڈالر131.31 بلین[1] (2017)
کل ایکوئٹی Increase2.svg امریکی ڈالر27.709 بلین[1] (2017)
ملازمین کی تعداد
Increase2.svg 566,000[2] (2017)
ذیلی ادارے
ویب سائٹ amazon.com

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "AMAZON.COM, INC. FORM 10-K For the Fiscal Year Ended دسمبر 31, 2017" (XBRL)۔ Google Finance۔ اگست 5, 2017۔
  2. "Amazon.com Announces Fourth Quarter Sales up 38% to $60.5 Billion"۔ Amazon.com, Inc.۔ جنوری 31, 2018۔
ایرئیل ڈیورنٹ

ایرئیل ڈیورنٹ (پیدائش: 10 مئی 1898ء— وفات: 25 اکتوبر 1981ء) روسی نژاد امریکی مؤرخ و محقق تھی۔ وہ نامور شہرت یافتہ ول ڈیورنٹ کی بیوی تھی۔

ایمزون کینڈل

ایمزون کینڈل (انگریزی: Amazon Kindle) مشہور آن لائن کتاب فروش ادارے ایموون کی تیار کردہ برقی کتاب ہے۔ ایمزون کینڈل، اپنے صارفین کو بذریعہ وائے فائے ڈاؤنلوڈنگ، براؤز، رسائل، اخبارات اور ديگر برقی مواد مہیا کرتی ہے۔

ایمیزون الیکسا

ایمیزون الیکسا (انگریزی: Amazon Alexa) ایک مجازی معاون ہے جسے ایمیزون نے تیار کیا ہے۔

ایمیزون بکس

ایمیزون بکس (Amazon Books) کتابوں کی دکانوں کا ایک سلسلہ ہے جو آن لائن خوردہ فروش ایمیزون کی ملکیت ہے۔ اس کا پہلا اسٹور سیئٹل، واشنگٹن میں 2 نومبر، 2015ء کو کھلا۔

ایمیزون فریش

ایمیزون فریش (انگریزی: AmazonFresh) ایمیزون کی ایک امریکی ای-کامرس ذیلی کمپنی ہے۔ یہ فی الحال کچھ امریکی ریاستوں، لندن، ٹوکیو، برلن (بشمول پاٹسڈیم)، ہیمبرگ اور میونخ میں روز مرہ کی خوردنی اشیا کی ترسیل کی خدمت ہے۔

ایمیزون مارکیٹ پلیس

ایمیزون مارکیٹ پلیس (انگریزی: Amazon Marketplace) ایک ای-کامرس پلیٹ فارم ہے جو ایمیزون کی ملکیت ہے جس میں ایمیزون کے باقاعدگی سے پیشکش کے ساتھ ساتھ کسی تیسرے کو ایک مقررہ آن لائن مارکیٹ قیمت پر نئی یا استعمال کردہ مصنوعات کو فروخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ایمیزون ویب سروسز

ایمیزون ویب سروسز یا ایمیزون ویب خدمات (انگریزی: Amazon Web Services) جسے عام طور پر اس کے مخفف اے ڈبلیو ایس (انگریزی: AWS) کے نام سے جانا جاتا ہے، ایمیزون کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو ملکوں، کمپنیوں اور انفرادی اشخاص کو ادائیگی کے عوض کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی صارفین کو مجازی کمپیوٹر کلسٹر فراہم کرتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعہ ہر وقت دسترس میں ہوتا ہے۔ ایمیزون ویب سروسز کے مجازی کمپیوٹر میں ایک حقیقی کمپیوٹر کی جملہ صفات شامل ہیں مثلاً ہارڈ وئير (سی پی یو اور جی پی یو، ریم، ہارڈ ڈسک/ایس ایس ڈی اسٹوریج)، آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کا اختیار، نیٹ ورک، پہلے سے موجود اطلاقی سافٹ ویئر مثلاً ویب سرور، ڈیٹا بیس، سی آر ایم وغیرہ۔ اے ڈبلیو ایس کے ہر نظام میں مجازی ان پٹ/آؤٹ پٹ آلات (کی بورڈ، ماؤس، سکرین) بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ کسی جدید ویب براؤزر کی مدد سے اے ڈبلیو ایس نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے نظام میں داخل نوشتہ ہو کر حقیقی کمپیوٹر کی طرح کانفگریشن مینجمنٹ اور مجازی نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اے ڈبلیو ایس ٹیکنالوجی دنیا بھر میں سرور فارموں پر فراہم کی گئی ہے اور ایمیزون کے ماتحت ادارے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اجرت کا تعین ہارڈ ویئر / آپریٹنگ سسٹم /سافٹ ویئر / نیٹ ورکنگ کی خصوصیات، مطلوبہ دستیابی، اعادئہ کثیر، حفاظت اور خدمت کے اختیارات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ استعمال کنندہ کی ضروریات کے مطابق ایک واحد اے ڈبلیو ایس مجازی کمپیوٹر، مجازی کمپیوٹرز کے ایک کلسٹر یا وقف شدہ (حقیقی) کمپیوٹر کا استعمال کر سکتا ہے اور اسی کے مطابق اسے ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ رکنیت کے معاہدے کے حصے کے طور پر ایمیزون اس کا انتظام، اپ گریڈ اور ہر صارف کے نظام کے لیے انڈسٹری کے معیار کی سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔2017ء میں اے ڈبلیو ایس میں 90 سے زائد خدمات شامل تھیں جن میں کمپیوٹنگ، اسٹوریج، نیٹ ورک، ڈیٹا بیس، تجزیاتی، ایپلیکیشن خدمات، انتظام، موبائل، ڈویلپر آلات اور انٹرنیٹ کے لیے ضروری آلات شامل ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ مقبول ایمیزون لچکدار کمپیوٹ کلاؤڈ (ای سی 2) اور ایمیزون سمپل سٹوریج سروس (ایس 3) شامل ہیں۔ زیادہ تر خدمات صارفین کو براہ راست دستیاب نہیں، بلکہ اے پی آئی کے ذریعہ ڈویلپر ان کو اپنی ایپلیکیشن میں استعمال کرکے عام صارفین کے لیے فراہم کر سکتے ہیں۔ ایمیزون ویب سروسز ایچ ٹی ٹی پی پر دستیاب ہیں جو آر ای ایس ٹی آرکیٹیکچرل طرز اور سمپل آبجیکٹ ایکسیس پروٹوکول کا استعمال کرتی ہیں۔

ایمیزون ایمیزون ویب سروسز کو صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر کمپیوٹنگ کی صلاحیت حاصل کرنے اور ایک حقیقی سرور فارم کی تعمیر کی لیے عاجلانہ اور کم کیمت سہولت فراہم کرتا ہے۔

تمام خدمات کی ادائیگی استعمال کی بنیاد پر کی جاتی ہے، تاہم ہر خدمت کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال ہوتا ہے۔

سنرجی گروپ کے مطابق 2017ء میں ایمیزون ویب سروسز تمام کلاؤڈ بازار کی غالب 34٪ کی مالک ہے، جبکہ اس سے اگلے تین مائیکروسافٹ، گوگل اور آئی بی ایم بتدریج 11%, 8%, 6% کے حصہ دار ہیں۔

ایمیزون پے

ایمیزون پے (انگریزی: Amazon Pay) ایک آن لائن ادائیگی پروسیسنگ سروس ہے جو ایمیزون کی ملکیت ہے۔

ایمیزون چائینہ

ایمیزون چائینہ یا ایمیزون چین (انگریزی: Amazon China / Amazon.cn) (چینی: 亚马逊中国) سابقہ جویو ڈاٹ کام (انگریزی: Joyo.com، چینی: 卓越网) اور جویو ایمیزون (انگریزی: Joyo Amazon، چینی: 卓越亚马逊)

ایمیزون ڈاکومینٹ ڈی بی

ایمیزون ڈاکومینٹ ڈی بی مکمل طور پر منظم پراپرٹی نو ایس کیو ایل ڈیٹا بیس سروس ہے جو ڈاکومینٹس ڈیٹا اسٹرکجر کو سپورٹ کرتا ہی اور مونگو ڈی بی کی استعداد بڑھاتا ہے۔ ایمیزون ڈاکومینٹ ڈی بی فی الحال ایمیزون ویب سروسز کے خطوں کیلیفورنیا، اوریگون، مغربی ورجینیا اور آئرلینڈ میں دستیاب ہے۔

ایمیزون ہیڈکوارٹر 2

ایمیزون ہیڈکوارٹر 2 (انگریزی: Amazon HQ2) سیئٹل میں واقع موجودہ ہیڈکوارٹر میں اضافہ کے لیے شمالی امریکا میں آن لائن خوردہ فروش اور ٹیک کمپنی ایمیزون کے لیے ایک مجوزہ نیا کارپوریٹ ہیڈکوارٹر ہے۔

اے 9 ڈاٹ کام

اے 9 ڈاٹ کام (انگریزی: A9.com) ایمیزون کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو سرچ انجن اور کھوج بین اشتہاری ٹیکنالوجی تیار کرتا ہے۔

اے 9 ڈاٹ کام کا مرکزی دفتر پالو آلٹو، کیلیفورنیا میں ہے جبکہ اس کی ٹیمیں بنگلور، بیجنگ، ڈبلن، یاشی، میونخ اور توکیو میں موجود ہیں۔

زیلینکس

زیلینکس (انگریزی: Xilinx) ایک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو پروگرام ایبل لوجک ڈیوائسز فراہم کرتی ہے۔

فائر فون

فائر فون امیزون ڈاٹ کام کا ڈیزائن اور تیار کردہ اسمارٹ فون تھا۔ اس کا اعلان 18 جون 2014ء کو کیا گیا۔ فائر آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کنڈل فائر ٹیبلٹ کی کامیابی کے بعد، اسمارٹ فون مارکیٹ میں یہ امیزون کی پہلی کوشش تھی۔ اعلان کے دن ہی سے یہ فون پیشگی آرڈر کے لیے دستیاب تھا۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں، 25 جولائی 2014ء کو AT&T مخصوص فون کے طور پر اس کا اجرا ہوا۔

پیشانی پر نصب چار کیمروں کی مدد سے ’’متحرک منظر‘‘ اور صارف کی نقل و حرکت جانچنے کے لیے گیرواسکوپ اس فون کی قابلِ ذکر خصوصیات تھیں۔ آپریٹنگ سسٹم کے صارف انٹرفیس کو اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ گہرائی اور 3D کا گمان ہوتا تھا۔ فون میں امیزون کی دیگر قابلِ ذکر خدمات بھی شامل تھیں، جن میں میڈیا سے متعلق معلومات شناخت اور تلاش کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ’’ایکسرے‘‘، 24 گھنٹے کسٹمر سروس کا ٹول ’’مے ڈے‘‘ اور متن، آوازیں اور اشیا خود بخود پہچان لینے والا آلہ ’’فائر فلائے‘‘ شامل تھا۔

امیزون نے تاحال اپنی کسی بھی ڈیوائس کی فروخت کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں، تاہم اس کی قیمت فوراً گر جانے اور فون سے وابستہ 170 ملین ڈالر کے اخراجات گھٹا دیے جانے سے تجزیہ کاروں نے اندازہ لگایا کہ یہ فون کاروباری اعتبار سے کامیاب نہیں رہا۔ امیزون نے اس فون کی فروخت اگست 2015ء میں بند کردی اور تاحال اس کے اگلے کسی ماڈل کا اعلان نہیں کیا ہے جس سے ذرائع ابلاغ میں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ معطل کیا جاچکا ہے۔

میرے رشک قمر

میرے رشک قمر ایک غزلیہ قوالی ہے جس کو فنا بلند شہری نے لکھا ہے اور مشہور صوفی قوالی گلوکار نصرت فتح علی خان نے اس قوالی کی آہنگ سازی کی ہے۔ یہ سب سے پہلے سنہ 1988ء کو منظر عام پر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اس کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے کئی بار موسیقی کی مجالس میں اس کی نغمہ سرائی کی۔

ڈوپلر (عمارت)

ڈوپلر (عمارت) (انگریزی: Doppler (building)) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک فلک بوس عمارت و کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر ہے جو سیئٹل میں واقع ہے۔

ڈے 1 (عمارت)

ڈے 1 (عمارت) (انگریزی: Day 1 (building)) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک فلک بوس عمارت جو سیئٹل میں واقع ہے۔

ایمیزون
شخصیات
سہولیات
مصنوعات
اور خدمات
دیگر
طرز
مطالعہ
تدوین
مآخذ
متعلقہ
موضوعات
بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں
بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں
کلاؤڈ کمپیوٹنگ
ای-کامرس فقط

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.