ایسٹر

اِیسٹر، یا عید قیامت یا جی اٹھنے کا اتوار مسیحیوں کا سب سے بڑا تہوار جو یسوع مسیح کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مدتوں اس کی تاریخ انعقاد میں اختلاف رہا۔ 325ء میں رومی بادشاہ، قسطنطین اول نے ایشائے کوچک (ترکی) کے مقام پر ازنک میں مسیحی علما کی ایک کونسل بلائی جسے نائسیا کی پہلی کونسل کہتے ہیں۔ لیکن یہ کونسل بھی، مشرقی اور مغربی کیلنڈروں میں اختلاف کے باعث کوئی متفقہ تاریخ مقرر نہ کر سکی۔ مشرقی راسخُ الاعتقاد کلیسیا ایسٹر کی تاریخ کا تعین جولین کیلنڈر سے کرتا ہے۔ اس کی تاریخ 22 مارچ اور 25 اپریل کے درمیان ہوتی ہے یعنی موسمِ بہار کے اُس دن کے بعد جب رات اور دن برابر ہوتے ہیں (21 مارچ)۔ اس کی تاریخ کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ 21 مارچ یا اس کے بعد جس تاریخ کو پُورا چاند ہو، اُس کے بعد پہلا اتوار ایسٹر ہوگا۔

ایسٹر (Ēostre) موسم بہار کی اینگلو سیکسن دیوی تھی۔ اور یہ جشن دراصل بہار کا جشن ہے جو یسوع مسیح سے قبل بھی منایا جاتا تھا۔ ہندوستان میں یہ تہوار ہولی کے نام سے، انہیں دنوں اوراسی طریقے سے منایا جاتا ہے۔ ایران میں اسے نوروز کہتے ہیں اور وہاں یہ 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

ایسٹر
Resurrection (24)
قیامت کا منظر، یسوع پاتال کو لات مار کر آدم و حوا کو قبروں سے نکالتے ہوئے۔ یسوع کے دائیں بائیں مقدسین (مسیحی اولیاء) ہیں، اور نیچے شیطان ایک بوڑھے آدمی کی صورت میں ظاہر کیا گیا ہے، جو قید ہے اور زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔
قسم مسیحی
اہمیت قیامت مسیح کی یاد
تقریبات گرجا گھروں کی رسمی عبادات، تہوار کے کھانے، ایسٹر کے انڈے کی سجاوٹ، اور تحائف کا تبادلہ
رسومات دعا، تمام رات جاگ کر عبادت کرنا، عباداتِ صبح
تاریخ ہر سال تعین کیا جاتا ہے۔
2018ء  تاریخ
2019ء  تاریخ
  • اپریل 21[1] (مغربی)
  • اپریل 28 (مشرقی)
2020 تاریخ
  • اپریل 12 (مغربی)
  • اپریل 19 (مشرقی)
منسلک عید فسح

حوالہ جات

  1. Selected Christian Observances, 2019, U.S. Naval Observatory Astronomical Applications Department

بیرونی روابط

اسی ٹائل کولین

اسی ٹائل کولین یا ایسیٹائلکولین - انسانی دماغ کے خلیات یعنی neurons میں بننے والا ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو عصبی یا دماغی پیغامات کو ایک خلیے سے دوسرے خلیے میں منتقل کرتا ہے اور اسی وجہ سے اس کو عصبی ناقل یا neurotransmitter کی حیثیت دی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں acetylcholine لکھا جاتا ہے اور عموما اس کے لیے ACh کا اختصار اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ سب سے پہلے دریافت کیا جانے والا عصبی ناقل ہے۔

ایک عصبی ناقل یا neurotransmitter ہونے کے کی حیثیت سے اس کا کام تمام عصبی نظام میں عصبی اشاروں (neuronal signals) کو ایک عصبون یا نیورون سے دوسرے تک منتقل کرنا اور ان کے درمیان روابط پیدا کرکے دماغ اور اعصاب کے کام کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔ ایسیٹائل کولین یہ کام نہ صرف دماغ کے اندر کرتا ہے بلکہ دماغ سے نکلنے والے اعصاب میں بھی انجام دیتا ہے جو جسم کے مختلف اعضاء مثلا عضلات۔ آنکھوں وغیرہ کو مرکز عصبی نظام یعنی دماغ سے جوڑتے ہیں۔

اوقیانوسیہ کی زبانیں

اوقیانوسیہ کی زبانیں تین بڑے جغرافیائی گروہوں میں تقسیم ہوتی ہیں۔

بڑا اوسٹرونیشی زبان خاندان (Austronesian language family) جس میں مالے (انڈونیشیائی)، ٹیگا لوگ (فلپائنی) اور پولینیشیائی زبانیں ماوری اور ہوائی شامل ہیں۔

اصلی النسل آسٹریلوی زبانیں (Aboriginal Australian languages) جس میں بڑی پاما-نینگان (Pama-Nyungan) خاندان کی زبانیں شامل ہیں۔

نیو گنی اور ہمسایہ جزائر کی پاپوا زبانیں (Papuan languages)، بشمول متغیر نیو گنی زبانیں۔نوآبادیاتی زبانوں میں انگریزی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہوائی اور بہت سے دوسرے علاقوں میں بولی جاتی ہے، نیو کیلیڈونیا اور فرانسیسی پولینیشیا میں فرانسیسی، مشرقی تیمور میں پرتگیزی، جزائر بونن میں جاپانی اور جزیرہ ایسٹر میں ہسپانوی۔

اس کے علاوہ تارکین وطن آسٹریلیا میں اس طرح کے مینڈارن، اطالوی، عربی، کینٹونیز، یونانی اور دیگر زنانیں بھی اپنے ساتھ لائے اور اسی طرح فجی میں یا فجی ہندی۔

ایسٹر بغاوت

ایسٹر بغاوت (انگریزی: Easter Rebellion) یا ایسٹر شورش (انگریزی: Easter Rising) (آئرش: Éirí Amach na Cásca) ایسٹر ہفتہ کے دوران میں آئرلینڈ میں اپریل 1916ء میں ایک مسلح بغاوت تھی۔

یہ بغاوت آئرش ریپبلکین کی جزیرہ میں آزاد آئرش جمہوریہ قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز تھا، جب کہ مملکت متحدہ اس وقت پہلی جنگ عظیم میں پوری طرح مصروف تھا۔

ایسٹر جیٹ

ایسٹر جیٹ (انگریزی:Eastar Jet ) جنوبی کوریا کی ہوائی کمپنی ہے ۔ ایسٹر جیٹ کا مرکزی دفتر جنوبی کوریا کے ائیر پورٹ Jeju International Airport پر واقع ہے۔

جزیرہ ایسٹر

جزیرہ ایسٹر (easter island) (ہسپانوی: Isla de Pascua) جنوب مشرقی بحر اوقیانوس میں ایک پولینیشی جزیرہ ہے۔

راپا نوی زبان

راپا نوی زبان (Rapa Nui language) (انگریزی /ræpəˈnuːi/; پولینیشیائی: [ˈɾapa ˈnu.i]) ایک پولینیشیائی زبان ہے جو جزیرہ راپا نوی جسے جزیرہ ایسٹر بھی کہتے ہیں پر بولی جاتی ہے۔

عیسوی حرف

عیسوی حرف؛ (انگریزی: dominical letter) انگریزی الفبا کے پہلے سات حروف یعنی G, F, E, D, C, B, A میں سے کوئی جنھیں عیسوی تقویم میں سال کے دوران اتوار کے دن کی نشان دہی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

لینٹ

لینٹ (انگریزی: Lent) چالیس دن کی وہ مدت ہے جوحضرت یسوع مسیح کے چالیس روزوں کی یاد میں نفس کُشی، روزہ داری اور توبہ میں گزاری جاتی ہے جو یوم الرَّماد کے چلّے کے پہلے بُدھ سے شروع ہو کر ایسٹر تک جاری رہتی ہے

مبارک جمعہ

دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر اتوار سے پہلے جمعے کے روز کو مبارک جمعہ، جمعۂ عظیمہ یا گڈ فرائڈے کے طور پر مناتی ہے۔ مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو یسوع مسیح کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز اس پہلے اتوار سے پام سنڈے یا کھجوروں کے اتوار سے ہوتا ہے۔ یہ تقریبات جمعرات کو عروج پر پہنچتی ہیں، جب عقیدہ ہے کہ یسوع مسیح کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کو جمعۂ عظیمہ’ کے حوالے سے دنیا بھر میں بھی اسی نوعیت کی عبادتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ ان عبادتی اجتماعات کا مقصد دراصل مسیح کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔ جمعۂ عظیمہ کے بعد اب ایسٹر یا عید قیامت المسیح (یا عید الفصح) اتوار کو منایا جاتا ہے۔

مقدس ہفتہ

ایسٹر سے پہلے کے سات دن مقدس ہفتہ (، یونانی:Ἁγία καὶ Μεγάλη Ἑβδομάς) کہلاتا ہے۔ اِن دنوں کی کیفیات کچھ یوں ہیں:

اتوار

یروشلم میں شاہانہ داخلہ۔ لوگوں کی کھجور کی ڈالیاں لے کر یسوع کا استقبال۔

اسی وجہ سے اسے کھجور کا اتوار بھی کہتے ہیں۔

پیر

انجیر کے درخت پر لعنت اور ہیکل کی دوسری مرتبہ صفائی۔

منگل

مباحثہِ عظیم۔ سردار کاہنوں کا یسوع کے اختیار پر اعتراض۔

بُدھ

یومِ اعتکاف۔ خلوت کا دن۔ کوائٹ ڈے۔

جمعرات

عشائے ربانی مقرر کرنا۔

مُبارک جُمعہ

مقدمہ۔ صلیب دیا جانا۔ موت اور دفن کیا جانا۔

سنیچر

قبر پر پہرہ۔

اتوار

ایسٹر۔ عیدِ قیامت۔ یسوع کا جی اُٹھنا۔

مو (گم شدہ براعظم)

مو (Mu) ایک افسانوی براعظم کا نام ہے جو خیال کیا جاتا ہے کہ زمین کے سمندروں میں سے کسی ایک میں موجود ہے، لیکن یہ انسانی تاریخ کے آغاز میں غائب ہو گیا تھا۔

موائی

موائی (Moai)

(سنیے: /ˈmoʊ.aɪ/) یک سنگی (monolithic) انسانی مجسمے ہیں جنہیں راپا نوئی قوم نے 1250ء اور 1500ء کے دوران چلی کے پولینیشیائی جزیرہ ایسٹر میں چٹانوں سے تراشا ہے۔

چلی

جنوبی امریکا اور مشرق اور پیسیفک اوقیانوس مغرب کو Andes پہاڑوں کے درمیان جا قابض ایک طویل، تنگ ساحلی پٹی میں ایک ملک ہے۔ شمال میں پیرو، بولیویا شمال مشرقی کو، ارجنٹائن کے مشرق میں اس کی سرحدوں اور دور جنوب میں ڈریک راستہ۔ ایکواڈور کے ساتھ ساتھ، یہ جنوبی امریکا اس حد برازیل نہیں میں دونوں ممالک میں سے ایک ہے۔ چلی کا پیسیفک ساحل 6.435 کلومیٹر (4000 میل) ہے [6] چلی کے علاقے جوآن فرنانڈیج، Salas وائی Gómez، Desventuradas اور ایسٹر جزائر کی پیسفک جزائر شامل ہیں۔ چلی بھی انٹارکٹیکا کے 1.250.000 کے بارے میں مربع (مربع 480.000 میل) کلو میٹر کا دعوی ہے، اگرچہ سب کا دعوی ہے کہ انٹارکٹک معاہدہ کے تحت معطل کر دیا ہے۔

چلی کا مخصوص جغرافیہ اس کو شمال و جنوب کا سب سے لمبا ملک بناتے ہیں۔

کلیسائے مقبرہ مقدس

کلیسائے مقبرہ مقدس (Church of the Holy Sepulchre)

(عربی: كنيسة القيامة، kanīssat al Qi'yāma; لاطینی: ecclesia Sancti Sepulchri; عبرانی: כנסיית הקבר הקדוש‎، Knesiyat HaKever HaKadosh) (آرمینیائی: Սուրբ Յարութեան տաճար، Surb Harut’ian tačar; یونانی: Ναός της Αναστάσεως، Naós tēs Anastáseōs) قدیم یروشلم کے مسیحی محلہ میں ایک کلیسا ہے۔

کھجور کا اتوار

کھجور کا اتوار (انگریزی: Palm Sunday) مسیحیوں کی بڑی عیدوں میں سے ایک عید ہے۔ بعض کلیسیاؤں میں دستور ہے کہ ایسٹر سے پہلے کے اتوار کو یسوع مسیح کے یروشلم میں شاہانہ داخلے کی یاد میں گرجا گھر میں کھجور کی ڈالیاں لے کر جلوس کی شکل میں داخل ہوتے ہیں۔

یہ عموماً جب کھجوروں کے شگوفے نکلتے ہیں اس موسم میں منائی جاتی ہے چونکہ اس میں پھولوں کے تحفے دیے جاتے ہیں اس لیے اسے یوم سباسب کہلاتی ہے نابغہ ذیبانی کا شعر ہے

رِقاقُ النِعالِ طَيِّبٌ حُجُزاتُهُم - يُحَيّونَ بِالريحانِ يَومَ السَباسِبِوہ بادشاہ ہیں پاک دامن ہیں سباسب کے دن انہیں ریحان کے ساتھ سلام کیا جاتا ہے۔

یوم سباسب جس دن یسوع مسیح بیت المقدس میں آئے یہودیوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کے آگے تسبیح بیان کی اس دن منائی جاتی ہے

اسے مختلف نام دیے گئے ہیں ان میں عید زیتونہ عید شعانین، عید سعانین بھی کہتے ہیں

ہانگا روا

ہانگا روا (Hanga Roa) جزیرہ ایسٹر چلی کے صوبے کا اہم شہر، بندرگاہ اور دارالحکومت ہے۔ یہ جزیرے کے مغربی کنارے کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.