اسحاق (اسلام)

پیغمبر۔ قرآن مجید کی سورہ ہود، حجر، زاریات، انعام،بقرۃ میں آپ کا مجملاً ذکر ہے۔ سورہ مریم (آیہ 49) اور سورہ الصفت (آیہ 112) کے مطابق آپ اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔ بائبل کے مطابق آپ ابراہیم کے چھوٹے بیٹے تھے اور سارہ آپ کی والدہ تھیں۔ آپ پیدا ہوئے تو ابراہیم کی عمر 100 سال اور سارہ کی 90 سال تھی۔ جائے پیدائش و وفات سرزمین شام ہے۔

بائبل نے اسحاق کو ذبیح اللہ کہا ہے۔ قرآن کی سورہ الصفت میں بھی بھی ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کا تذکرہ ہے، مگر ان کے کسی فرزند کا نام مذکور نہیں۔ علمائے اسلام کی اکثریت کا نظریہ یہ ہے کہ وہ اسحاق نہیں۔ اسماعیل تھے۔ اسحاق کی شادی ابراہیم کے بھائی نحور کی پوتی ربیقہ سے ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر چالیس برس کی تھی۔ آپ کی دعا سے بیس سال بعد جڑواں لڑکے عیسو اور یعقوب پیدا ہوئے۔ عیسو سے بنی ادوم اوریعقوب سے (جن کا لقب اسرائیل تھا ) بنی اسرائیل کی نسل چلی۔ اسحاق نے 180 سال کی عمر میں انتقال کیا۔ بعض محققین نے آپ کے زمانے کا تعین 23 ویں صدی قبل مسیح کیا ہے۔

اسحاق علیہ السّلام
Isaac
وجہ وفات طبعی
قبر مسجد خلیل، فلسطین
والد ابراہیم علیہ السلام
والدہ سارہ
شمار اسلامی انبیاء کے حساب سے نویں نمبر پر
منسوب دین دین ابراہیمی
آسمانی کتابوں میں ذکر اِسحاق/اِضحاق (بائبل)
پیشرو نبی ابراہیم علیہ السلام
جانشین نبی اسماعیل علیہ السلام

مزید دیکھیے

آدم (اسلام)

الله کے اولین پیغمبر۔ ابوالبشر (انسان کا باپ) اور صفی اللہ (خدا کا برگزیدہ) لقب۔ آپ کے زمانے کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ کحھ علما کے نزدیک آپ کا وقت ٦٠٠٠ قبل مسیح ہے۔

اسحاق

اضحاق یا اسحاق (عبرانی: יצחק مطلب: ہنسی، خوشی) ابراہیم اور سارہ کا اکلوتا بیٹا تھا جو ان کے ہاں تب پیدا ہوا جب اُس کے ماں باپ عمر رسیدہ تھے۔ خدا نے اس کا وعدہ ابراہیم اور سارہ سے کیا تھا۔ یہ بیر سبع میں پیدا ہوا اور اس کی پرورش بھی وہیں ہوئی۔ یہ ابھی لڑکا ہی تھا کہ ابراہیم خدا کے حکم کے مطابق اُسے موریاہ کے پہاڑ پر قربانی دینے کے لیے لے گیا لیکن عین وقت پر خدا نے ایک مینڈھا مہیا کر دیا۔اسحاق نے چالیس برس کی عمر میں اپنی رشتہ دار ربقہ سے شادی کی۔ اُس کے دو بیٹے عیسو اور یعقوب تھے۔ اسحاق ایک زبردست کسان اور چوپان تھا۔

اپنی آخری عمر میں وہ نابینا ہو گیا۔ وہ عیسو کو برکت دینا چاہتا تھا مگر ربقہ کے کہنے پر یعقوب نے اس سے دھوکے سے برکت حاصل کرلی۔اسحاق 180 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے اور قریت اربع (حبرون) میں دفن ہوئے۔اسحاق کا اِسرائیل کے بزرگوں میں شمار ہوتا ہے۔ اُس کا نام ابراہیم اور یعقوب کے ساتھ آتا ہے۔

قرآن میں مذکور افراد و اقوام
افراد
عمومی گروہان
خصوصی گروہان
اقوام
اشکال حیات
قرآن میں اشخاص کے نام
یہودی گروہ
مذہبیتحریکیں
فلسفہ
مذہبی متون
مقامات
رہنما
احکام
ثقافت
مسائل و دیگر
زبانیں
مذہبی مضامین
اور دعاہیں
یہودیت دیگر مذاہب کے ساتھ تعلقات
تاریخ
سیاست
ضد سامیت

دیگر زبانیں

This page is based on a Wikipedia article written by authors (here).
Text is available under the CC BY-SA 3.0 license; additional terms may apply.
Images, videos and audio are available under their respective licenses.